image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 17:48 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

ڈینی نے ملٹی کردار نبھاکر ناظرین کو دیوانہ بنایا

ڈینی نے ملٹی کردار نبھاکر ناظرین کو دیوانہ بنایا

ممبئی 24 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسےملٹی اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ہیرو،ویلن اور کریکٹر ایکٹرکے کردار نبھاکر ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔
25 فروری 1948 کو پیدا ہوئے ڈینی بچپن میں فوج میں کام کرنا چاہتے تھے۔

ڈینی ڈینزونگپا کا تعلق ہندستانی ریاست سکم ہے۔
ڈینی صر ف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک گلوکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔
انہوں نے نے بالی ووڈ کی تقریباً 190 ہندی فلموں میں کیا اس کے علاوہ نیپالی، تمل، بنگالی اور تیلگو فلموں میں بھی ڈینی اپنے اداکاری کے جلوے بکھیر چکے ہیں۔

انہوں نے مغربی بنگال سے اعلی کیڈٹ کا ایوارڈ جیتا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں حصہ بھی لیا تھا ۔
بعد میں ملک کے ممتاز آرم فورسز میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) پونے میں ان کا انتخاب بھی ہو گیا لیکن انہی دنوں ان کا رجحان ڈاکٹر بننے کی بجائے اداکار بننے کی طرف راغب ہو گیا اور انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔
ڈینی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیپالی فلم ’سلینو‘ سے کیا جوسپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس درمیان انہوں نے نیپالی فلموں میں نغمے بھی گائے۔
ستر کی دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ڈینی ممبئی آ گئے۔

تقریبا تین سال تک جدوجہد کر نے کے بعد انہوں نے ’ راكھي، ہتھکڑی، ملاپ،نیا نشہ، ضرورت، نئی دنیا نئے لوگ، چالاک اور خون خون جیسی کئی بی گریڈ فلموں میں کام کیا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔
اس درمیان انہیں گلزار کی سپر ہٹ فلم "میرے اپنے" میں چھوٹاسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

جاری۔
ایم جے۔

image