image
Friday, Mar 29 2024 | Time 01:01 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

ڈینی نے ملٹی کردار نبھاکر ناظرین کو دیوانہ بنایا

ڈینی نے ملٹی کردار نبھاکر ناظرین کو دیوانہ بنایا

سالگرہ 25 فروری کے موقع پر ممبئی 24 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسےملٹی اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ہیرو،ویلن اور کریکٹر ایکٹرکے کردار نبھاکر ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔
25 فروری 1948 کو پیدا ہوئے ڈینی بچپن میں فوج میں کام کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مغربی بنگال سے اعلی کیڈٹ کا ایوارڈ جیتا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں حصہ بھی لیا تھا ۔
بعد میں ملک کے ممتاز آرم فورسز میڈیکل کالج (اے ایپ ایم سی) پونے میں ان کا انتخاب بھی ہو گیا لیکن انہی دنوں ان کا رجحان ڈاکٹر بننے کی بجائے اداکار بننے کی طرف راغب ہو گیا اور انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔
ڈینی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیپالی فلم ’سلینو‘ سے کیا جوسپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس درمیان انہوں نے نیپالی فلموں میں نغمے بھی گائے۔
ستر کی دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ڈینی ممبئی آ گئے۔
تقریبا تین سال تک جدوجہد کر نے کے بعد انہوں نے ’ راكھي، ہتھکڑی، ملاپ،نیا نشہ، ضرورت، نئی دنیا نئے لوگ، چالاک اور خون خون جیسی کئی بی گریڈ فلموں میں کام کیا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔
اس درمیان انہیں گلزار کی سپر ہٹ فلم "میرے اپنے" میں چھوٹاسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔
جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1238

image