NationalPosted at: Jan 25 2025 9:44PM اونچی اقتصادی شرح ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں: مرمو

نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو کہا کہ حالیہ برسوں میں اقتصادی ترقی کی شرح مسلسل بلند ہورہی ہے، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، کسانوں اور مزدوروں کے ہاتھ میں زیادہ پیسہ آیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو غریبی سے نکالا گیا ہے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جرات مندانہ اور بصیرت افروز اقتصادی اصلاحات کے بل بوتے پر ترقی کی یہ رفتار آنے والے سالوں میں جاری رہے گی۔ شمولیاتی رفتار ترقی کی بنیاد ہے،تاکہ ترقی کے فوائد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں۔
محترمہ مرمو نے کہا کہ حکومت نے فنانس کے میدان میں جس طرح ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے وہ مثالی ہے۔ براہ راست فائدہ کی منتقلی کے نظام کے ساتھ مختلف ڈیجیٹل ادائیگی کے اختیارات نے شمولیت کو فروغ دیا ہے، جس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو رسمی نظام میں لایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے نظام میں بے مثال شفافیت بھی آئی ہے۔ اس عمل میں، چند سالوں میں ہم نے ایک مضبوط ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر تیار کیا ہے جو دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسولوینسی اینڈ بینک کرپسی کوڈ جیسے جرات مندانہ اقدامات کے نتیجے میں بینکنگ سسٹم اب اچھی پوزیشن میں ہے۔ اس سے کمرشل بینکوں کے نان پرفارمنگ اثاثوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں فزیکل انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور دیا گیا ہے جس میں سڑکیں اور ریلوے، بندرگاہیں اور لاجسٹک ہب شامل ہیں۔ اس نے ایک مضبوط بنیاد بنائی ہے جو آنے والی دہائیوں میں ترقی کی حمایت کرے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔