image
Thursday, Jun 8 2023 | Time 13:21 Hrs(IST)
National

ترکی میں ’ڈبیٹنگ چمپئن شپ‘میں جے این یو کے طلباء عمار جامی،شاداب عالم اور محمد اظہار نے ہندوستان کا نام روشن کیا

ترکی میں ’ڈبیٹنگ چمپئن شپ‘میں جے این یو کے طلباء عمار جامی،شاداب عالم اور محمد اظہار نے ہندوستان کا نام روشن کیا

نئی دہلی/استنبول، 23 جون(یو این آئی)ترکی کے قدیم شہر استنبول میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مباحثہ ’ڈبیٹنگ چمپئن شپ‘کے سیمی فائنل میں پہنچ کر جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلباء عمار جامی،شاداب عالم اور محمد اظہار نے ہندوستان کا نام روشن کیا۔
رواں برس ترکی کے فتح محمد سلطان یونیورسٹی میں 17سے23 جون تکمنعقد ہونے والے چھٹے’انٹرنیشنل یونیورسٹیز ڈبیٹنگ چمپئن شپ‘ کے اس پروگرام میں فری ٹریڈ، ڈیمو کریسی، ویب سیریزاور پرائیویسی کے موضوعات پرعربی زبان میں مباحثے ہوئے۔ طلبانے سماجی مشکلات، عالمی چیلنجیز اور عصری مسائل پراپنا موقف پیش کیا۔ عرب، ایشیا، یورپ اور امریکہ کے48 ممالک کی90 یونیورسیٹز کے500 طلبانے اس تقریب میں حصہ لیا۔ہندوستان سے جواہر لال نہر و یونیورسٹی (جے این یو)نئی دہلی کے تین طلبا عمار جامی، شاداب عالم اور محمد اظہار شریک ہوئے۔ جے این یو کی سہ رکنی ٹیم آذر بائیجان،پولینڈ اور ملیشیا کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچی اور انٹر نیشنل اسٹیج پر ہندوستان کا نام روشن کیا۔ ہندوستانی ٹیم عراق کی بغداد یونیورسٹی سے ایک نمبر کم لا کر پیچھے رہ گئی۔فائنل میں لیبیا کی ٹیم کو کامیابی ملی۔
پروگرام کے آرگنائزر عبدالرحمن السبائی نے کہا:قطر ڈیبیٹ ہر دو سال بعدانٹر نیشنل یونیورسٹیز ڈبیٹنگ چمپئن شپ کا انعقاد کرتا ہے، جو کہ عربی مباحثے کے فن سے متعلق سب سے بڑا عالمی ایونٹ ہے۔چیمپئن شپ مباحثے کے میدان میں روشن ذہنوں کے لیے انٹر نیشنل فورم ہے۔ ایلیٹ اکیڈمی کے ممبران اور گریجویٹس کے ساتھ قطر ڈبیٹ کے جج اور دونوں ملکوں کے سفیر بھی اس مسابقے میں شریک رہے۔ ڈبیٹنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین عبدالصمد کوکاک کا کہنا ہے کہ: قطر ڈبیٹ ایک ایسا مرکز قائم کرنا چاہتا ہے جو عربی زبان کے فروغ اور ترقی کے لیے کام کرے۔اسلامی تہذیب میں بحث کے فن کی ایک طویل تاریخ ہے، جس میں بہت سی قیمتی کتابیں، وضاحتیں اور حاشیے لکھے گئے، اور اسے دنیا کے بیشتر سائنسی اداروں میں پڑھایا جارہا ہے، جدید دور میں اس کا دائرہ پوری دنیا میں پھیل چکاہے۔ پروگرام میں ترکی کی عظیم شخصیات اور ماہرین تعلیم کے ہاتھوں سبھی طلبا کو توصیفی اسناد، میڈل اور انعامات سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ علمی دنیا میں مباحثہ اور مسابقہ کی ایک طویل تاریخ ہے، اس سے صلاحتیں نکھرتی ہیں اورطلبا کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔اسی کے پیش نظر قطر ڈبیٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر دو سال پرپوری دنیا کی یونیورسٹیز کے طلباکامختلف جدید موضوعات ومسائل پر انٹر نیشنل ڈبیٹ کا پروگرام منعقدکیا جاتا ہے،جو دنیا بھر کے طلباء کوفکری روشنی دیتا ہے، یہ شرکاء کو نیٹ ورک، تجربات کے تبادلے، اور مکالمے کی بنیاد پر مواصلات کے پُل بنانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں، قسطوں میں نہیں ہوگا کوئی اضافہ

پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں، قسطوں میں نہیں ہوگا کوئی اضافہ

ممبئی، 8 جون (یو این آئی) ایل نینو کے مانسون پر اثر انداز ہونے کے خطرے کو نظر میں رکھتے ہوئے افراط زر کو ہدف کی حد کے اندر رکھے جانے کے مقصد سے ، ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عام لوگوں کے گھر، کار اور دیگر قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا کمیٹی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا کے 199 نئے معاملے

ملک میں کورونا کے 199 نئے معاملے

نئی دہلی، 8 جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 199 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,680 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ملک میں اب تک 2,20,67,28,000 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 144 کم ہو کر 2,687 رہ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش میں لو کے سبب  سیکنڈری اسکول بند

بنگلہ دیش میں لو کے سبب سیکنڈری اسکول بند

ڈھاکہ، 8 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش میں شدید لو کی وجہ سے تمام سیکنڈری اسکول بند رہیں گے ڈائریکٹوریٹ آف سیکنڈری اینڈ ہائر ایجوکیشن نے یہ اعلان کیا ہے سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر نہال احمد نے بدھ کو اس کی تصدیق کی اس سے قبل بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے تمام پرائمری اسکول 5 سے 8 جون تک چار روز کے لیے بند کردیے گئے تھے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 8 جون (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے کم درج ہو رہا ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد سہہ پہر بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے سے گرمی بھی بڑھ جائے گی۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کوریا میں ایسکیلیٹر کی خرابی سے چودہ افراد زخمی

جنوبی کوریا میں ایسکیلیٹر کی خرابی سے چودہ افراد زخمی

سیول، 8 جون (یو این آئی) جنوبی کوریا کے ایک میٹرو اسٹیشن پر جمعرات کو ایک ایسکیلیٹر کی خرابی سے کے سبب کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے یونہاپ نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ایجنسی کے مطابق سیول سے تقریباً 20 کلومیٹر جنوب میں، سیونگنام کے ایک میٹرو اسٹیشن پر ایک اوپر کی جانب جانے والا ایسکیلیٹر مقامی وقت کے مطابق (2320 جی ایم ٹی بدھ) صبح 8:20 بجے کے قریب الٹا چلنے لگا۔

...مزید دیکھیں
بی ایس ایف نے امرتسر بارڈر کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

بی ایس ایف نے امرتسر بارڈر کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

جالندھر، 8 جون (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بھینی راجپوتانہ میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 9.10 بجے، بی ایس ایف کے گہرائی میں تعینات دستوں نے گاؤں بھینی راجپوتانہ ضلع امرتسر کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کی ہلکی سی آواز سنی۔

...مزید دیکھیں
میانمار میں زلزلے سے دو افراد ہلاک

میانمار میں زلزلے سے دو افراد ہلاک

یانگون، 8 جون (یو این آئی) جنوبی میانمار میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکوں سے دو افراد ہلاک اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ایک مقامی ریسکیو تنظیم نے یہ اطلاع دی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ زلزلے میں موبین میں ایک مراقبہ مرکز کی چھت گرنے سے ایک بدھ راہبہ اور ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

...مزید دیکھیں

مگدان میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لانے کے لیے ایئر انڈیا کا ریزرو طیارہ روانہ

08 Jun 2023 | 12:29 PM

مگدان،/روس/، 8 جون (یو این آئی) ایئر انڈیا کے ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد وہاں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کے لئے ایئرانڈیا کے ایک ریزرو طیارے کو جمعرات علی الصبح روس کے مگدان کے لیے روانہ کیا گیا۔

کٹرینہ گھر کے بجٹ کا خاص خیال رکھتی ہیں: وکی کوشل

کٹرینہ گھر کے بجٹ کا خاص خیال رکھتی ہیں: وکی کوشل

07 Jun 2023 | 11:10 PM

ممبئی،7جون(یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ وکی کوشل کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی کٹرینہ کیف گھر کے بجٹ کاخاص خیال رکھتی ہیں وکی کوشل نے بتایا ہے کہ کٹرینہ ہر ہفتہ ان کے ساتھ گھر کے بجٹ کے سلسلے میں میٹنگ کرتی ہیں۔ وکی کوشل نے کہا کہ سب سے مزیدار تجربہ تب ہوتا ہے، جب کٹرینہ ہر دوسرے ہفتہ گھر کی میٹنگ کرتی ہیں وہ گھر میں تمام اسٹاف کو اکھٹا کرتی ہیں اور گھر کے خرچ کے حساب مانگتی ہے۔وہ پیسوں کے خرچ کا پورا حساب رکھتی ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہے۔لیکن جب یہ سب ہوتا ہے اس دوران میں اسے کافی انجوائے کرتا ہوں کیونکہ میں ایک آڈینس ہوں اس لئے میں پاپ کارن لے کر وہاں بیٹھتا ہوں۔

بہناگا ٹرین حادثہ: سی بی آئی نے کیس درج کیا

06 Jun 2023 | 10:17 PM

بھونیشور، 6 جون (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے وزارت ریلوے کی درخواست اور حکومت اوڈیشہ کی رضامندی پر جمعہ کو کورومنڈیل ایکسپریس، یسونت پور ہاوڑہ ایکسپریس اور بہناگا بازار اسٹیشن پر ایک مال ٹرین کے پٹری سے اترنے کے سلسلے میں منگل کو ایک کیس درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image