image
Friday, Apr 26 2024 | Time 05:04 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

100 کروڑ کلب کی کوئین دیپیکا پاڈوکون

100 کروڑ کلب کی کوئین دیپیکا پاڈوکون

5 جنوری سالگرہ کے موقع پر جاری
ممبئی، 4 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ میں دیپیکا پاڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خصوصی شناخت بنائی ہے۔

فلم اوم شانتی اوم سے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی پیدائش 5 جنوری 1986 کو ڈنمارک میں ہوئی ہے۔
ان کےوالد پرکاش پاڈوکون بیڈمنٹن کے مشہور کھلاڑی ہیں۔
چاند سا چہرہ ، ر وشن آنکھیں اور کونکنی زبان بولنے والی دیپیکا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔
2006 میں ریلیز کنڑ زبان میں بنی فلم ایشوریا سے اداکاری کے میدان میں آئیں لیکن ان کی پہچان سپرہٹ فلم اوم شانتی اوم سے بنی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

فرح خان کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دیپیکا نے دوہرا کردار نبھاکر شائقین کو محظوظ کردیا ۔
فلم میں ان کے اپوزٹ کردار میں شاہ رخ خان تھے ، ا ن کی فلمی جوڑی کو سامعین نے بے حد پسند کیا اور یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔
اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر کا بہترین ڈیبو اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دیپیکا مختصر عرصے میں کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔
اُن کی کامیابیوں کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1544

image