image
Friday, Apr 19 2024 | Time 06:33 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

پدماوت کے کپڑوں کو سنبھال کر رکھنا چاہتی ہیں دیپیکا

پدماوت کے کپڑوں کو سنبھال کر رکھنا چاہتی ہیں دیپیکا

ممبئی، 22 مارچ (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ فلم پدماوت میں پہنے کپڑوں کو سنبھال کر رکھنا چاہتی ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں دیپیکا نے رانی پدماوت کا کردار نبھایا ہے۔
رانی پدماوت اپنی خوبصورتی، عقلمندی، اور حوصلہ کے لئے مشہور تھیں۔
فلم اب تک 300 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرچکی ہے۔

دیپیکا نے کہا کہ فلم پدماوت کا جوہر والا سین کرنے کے لئے انہیں بہت جذباتی اور دماغی طور پر خود کو تیار کرنا پڑا تھا۔
دیپیکا نے سنجے لیلا بھنسالی سے فلم پدماوت کے جوہر کے سین کے دوران پہنے گئے کپڑے انہیں دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اسے اپنے پاس احتیاط سے محفوظ رکھ سکیں۔

یہ سین پاڈوکون کی زندگی کا ایک ایسا حصہ بن گیا ہے جسے وہ کبھی نہیں بھول پائیں گی۔
اس لئے وہ اس سین میں پہنے ہوئے کپڑے اپنے پاس حفاظت سے رکھنا چاہتی ہیں۔

یو این آئی۔
ایم جے

image