NationalPosted at: Apr 22 2021 11:00PM کورونا کے زخم بھریں گے اور ایک دن ہم پھر گلے ملیں گے:راہل
نئی دہلی ، 22 اپریل (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انہیں انسانوں اور ہندوستانیوں کے جوش و خروش پر اعتماد ہے اس لئے امید ہے کہ ہم ایک دن پھر کورونا کو شکست دیں گے اور گلے ملیں گے۔
مسٹر راہل گاندھی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ "مجھے انسانوں کے جوش اور ہندوستانیوں کے جوش و جذبے پر پورا اعتماد اور امید ہے کہ ہم اس تکلیف پر قابو پا لیں گے اور اس کے زخموں کو بھریں گے۔ اس وائرس کو شکست دیں گے اور پھر مل کر کام کریں گے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "میں تمام ہیلتھ ورکرز ، فرنٹ لائن ورکرز ، ان کی قربانیوں اور لگن کے ساتھ ساتھ لاکھوں اہل وطنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آگے بڑھ کراپنے ساتھیوں اور ہم وطنوں کی مدد کررہے ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ ظ ا