RegionalPosted at: Jan 20 2020 9:37PM برہموس سے لیس سکھوئی 30فضائیہ میں شامل
تھنجاور، 20جنوری (یو این آئی) ہندستانی فضائیہ نے اپنی طاقت میں اہم اور طاقتور اضافہ کرتے ہوئے پیر کو یہاں برہموس میزائل سے لیس سکھوئی 30 جنگی طیارہ کا نیا دستہ اپنے بیڑے میں شامل کرلیا سکھوئی 30کو ہندستانی فضائیہ کے تھنجاور ایئر اسٹیشن کے 222ٹائگر شارکس دستہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس جنگی طیارہ کے شامل ہونے سے فضائیہ کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔
برہموس سے لیس سکھوئی ایم کے آئی ایک جنگی مشق کا جنگی طیارہ ہے۔ اس زبردست جنگی طیارہ کے ایئراسٹیشن میں شامل کئے جانے کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی موجود رہے۔
اسے جنوبی ہندستان کے کوئمبٹور میں واقع سولور ایئربیس پر تعینات کیا جائے گا۔ جنوبی ایئر کمان میں سکھوئی 30دستے شامل کرنے والا تھنجاور تیسرا ایئر اسٹیشن بن گیا ہے۔
سکھوئی 30کے شامل کئے جانے سے پہلے ہندستان نے اوڈیشہ ساحل کے پاس درمیانہ دوری اور فضا سے فضا میں مار کرنے والی میزائل (بی وی آر اے اے ایم) ’ایسٹرا‘ کے پانچ کامیاب ٹیسٹ کئے تھے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1620