image
Wednesday, Jan 20 2021 | Time 04:53 Hrs(IST)
National

دفاعی کمیٹی کی ہندوستانی فضائیہ کو 83 ’تیجس ‘طیاروں کی منظوری

دفاعی کمیٹی کی ہندوستانی فضائیہ کو 83   ’تیجس ‘طیاروں  کی منظوری

نئی دہلی ، 13 جنوری ( یواین آئی) لڑاکا طیاروں کی قلت سے دوچار ہندوستانی ایئر فورس جلد ہی تقریبا 48 ہزار کروڑ کی لاگت سے ملک میں تیار 83 تیجس لڑاکا طیارے لے گی۔بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کی سکیورٹی امور کمیٹی کی میٹنگ میں خریداری کو منظوری دی گئی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خود ٹوئٹ کرکے اس بارے میں اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی امور کمیٹی نے فضائیہ کے لئے 83 ہلکے لڑاکاطیارے’ تیجس‘ کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ توقع ہے کہ اب تک کے سب سے بڑے گھریلو فوجی معاہدے پر 48 ہزار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ طیارے دفاعی شعبہ کے لئے سامان تیار کرنے والے ’ایچ اے ایل‘ سے خریدے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ملک کے لئے خود انحصاری کی سمت میں’گیم چینجر‘ ثابت ہوگا۔
جاری،یواین آئی،اظ

خاص خبریں
سپریم کورٹ کے ذریعہ زراعتی قوانین پر تشکیل شدہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ منعقد

سپریم کورٹ کے ذریعہ زراعتی قوانین پر تشکیل شدہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ منعقد

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ کے ذریعہ زراعتی قوانین پر تشکیل دی گئی کمیٹی کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت کرے گی منگل کے روز یہاں منعقد ہونے والی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں تین ممبران شریک ہوئے، جن میں مسٹر اشوک گلاٹی، انیل گھنوت اور پرمود جوشی شامل تھے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے ہندوستان کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی

وزیراعظم نے ہندوستان کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی

نئی دہلی،19 جنوری (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں تاریخی جیت پر مبارکباد دی وزیراعظم نے ٹویٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ ہم سبھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں کامیابی سے خوش ہیں۔

...مزید دیکھیں
دہلی پولیس نے ہر چیلنج کا مضبوطی سے مقابلہ کیا: شاہ

دہلی پولیس نے ہر چیلنج کا مضبوطی سے مقابلہ کیا: شاہ

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ دہلی پولیس کے لئے گذشتہ سال چیلنجوں سے بھرا رہا ہے لیکن پولیس اہلکاروں نے ہر چیلنج کا مقابلہ بہت عزم مصمم کے ساتھ کیا ہے اور امتحان کے وقت میں بہترین نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں مسٹر شاہ نے منگل کے روز دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی اور دہلی پولیس کے بہادر کورونا جنگجوؤں سے عقیدت کا اظہار کیا جنہوں نے معاشرے اور ملک کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

...مزید دیکھیں
پارلیمنٹ کی کینٹین کے کھانے پر رعایت ختم

پارلیمنٹ کی کینٹین کے کھانے پر رعایت ختم

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) پارلیمنٹ کی کینٹین میں کیٹرنگ سے متعلق مراعات کی سہولت ختم کردی گئی ہے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارلیمنٹ کی کینٹین میں کیٹرنگ سے متعلق سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک کا کسان مودی سے زیادہ سمجھدار ہے: راہل گاندھی

ملک کا کسان مودی سے زیادہ سمجھدار ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تینوں زراعتی قوانین کو رد کرنے کے کسانوں کے مطالبے کو پورا نہ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ وہ مذاکرات کے بہانے انہیں تھکانا چاہتے ہیں لیکن احتجاج کرنے والے کسان مسٹر مودی سے زیادہ سمجھدار ہیں اور وہ تھکنے یا گمراہ ہونے والے نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے بہکاوے میں آنے والے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل چین پر جھوٹ بولنا کب چھوڑیں گے؟ نڈا

راہل چین پر جھوٹ بولنا کب چھوڑیں گے؟ نڈا

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج کانگریس کے سبق صدر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی، ان کے خاندان اور کانگریس لیڈران چین پر جھوٹ بولنے سے کب باز آئیں گے؟ مسٹر نڈا نے اروناچل پردیش کے سرحدی علاقے میں چین کے گاؤں بسانے کی خبروں پر مسٹر گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اروناچل پردیش میں مسٹر راہل گاندھی جس زمین کا ذکر کررہے ہیں وہ کسی اور نے نہیں، بلکہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے خود چین کو تحفہ میں دی تھی۔

...مزید دیکھیں
قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان کی ضروریات کے مطابق ہے: وزیر تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان کی ضروریات کے مطابق ہے: وزیر تعلیم

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت تمام چیلنجوں کے حل کے لئے ایک انتہائی منظم اور ٹھوس کوشش کی گئی ہے تاکہ تعلیمی شعبے کی مجموعی تنظیم نو کو نئے ہندوستان کی ضروریات کے مطابق بنایا جاسکے۔

...مزید دیکھیں

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.06 کروڑ کے قریب

19 Jan 2021 | 11:18 PM

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ملک میں منگل کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.06 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔

شاہد کپور مہابھارت کے کرن کا کردار ادا کریں گے

شاہد کپور مہابھارت کے کرن کا کردار ادا کریں گے

17 Jan 2021 | 6:24 PM

ممبئی،17 جنوری(یواین آئی) مشہور اداکار شاہد کپور مہابھارت کے کرن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ایسی خبریں ہیں کہ شاہد کپور نے اپنے گلے پروجیکٹ کےلئے فلم ساز راکیش اوپرکاش مہرا کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ خبریں ہیں کہ شاہد کپور،راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’مہابھارت‘ میں کرن کا علامتی کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔فلم میں کرن کا کردار سب سے اہم ہوگا۔اس فلم میں ’مہابھارت ‘کی کہانی کرن کے نظریے سے دکھائی جائے گی۔اب تک بھی فلم ’مہابھارت‘ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئی ہے۔ایسے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ فلم کو جدید انداز میں دکھایا جائےگا یا پھر نہیں۔

image