image
Wednesday, Aug 12 2020 | Time 15:03 Hrs(IST)
  • حیدرآباد:عثمانیہ اسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کادھرنا
  • سدارمیا نے مشرقی بنگلور ہوئے تشدد کی مذمت کی
  • نوجوانوں کو تاریخ کی حقیقی سچائی سے روبرو کرانے کی ضرورت ہے: نائیڈو
  • پرنب مکھرجی کی صحت یابی کیلئے ان کے آبائی گاؤں میں پوجا پاٹ
  • تلنگانہ میں شدید بارش کاامکان
  • تلنگانہ کے بھدراچلم ٹاون کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ
  • کوجھیکوڈ، طیارہ حادثے کے مزید 11 زخمیوں کو اسپتال سے چھٹی ملی
  • اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا
  • کرناٹک میں 175کلوماریجوانا کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار
  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
  • وارانسی میں کورونا وارئرس کے 60نئےمریض
  • گوالیار میں کورونا کے 82 نئے کیسز
  • پی پی ای کٹس پہن کر وزیراعلی تلنگانہ کے کیمپ آفس کا محاصرہ کرنے کی کوشش
  • سکم کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد دی
National

ہندوستان اور جنوبی کوریا دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکے لیے پرعزم

ہندوستان اور جنوبی کوریا   دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم   بنانےکے لیے پرعزم

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئي) ہندوستان اور جنوبی کوریا نے دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید تقویت دینے کے ایک حصے کے طور پر دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب جونگ کیونگ ڈو سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دفاعی صنعت اور دفاعی ٹکنالوجی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید آگےبڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزارت دفاع نے آج اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے دفاع نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے اپنے کوریائی ہم منصب کو کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں ہندوستان کی شراکت سے مطلع کیا اور اس سلسلے میں باہمی تعاون کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے اس عالمی وبا سے پیدا ہونے والے پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔ انہوں نے علاقائی ترقی اور مشترکہ مفادات کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یو این آئی۔ م ش۔ ایف اے۔ 1540

خاص خبریں
وزیر اعظم کل ’شفافیت پر مبنی ٹیکس- ایماندار کا احترام ‘ پلیٹ فارم لانچ کریں گے

وزیر اعظم کل ’شفافیت پر مبنی ٹیکس- ایماندار کا احترام ‘ پلیٹ فارم لانچ کریں گے

نئی دہلی، 12 اگست ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’شفافیت پر مبنی ٹیکس- ایماندار کا احترام‘ کے لئے پلیٹ فارم لانچ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نوجوانوں  کو تاریخ کی  حقیقی سچائی سے روبرو  کرانے کی  ضرورت ہے: نائیڈو

نوجوانوں کو تاریخ کی حقیقی سچائی سے روبرو کرانے کی ضرورت ہے: نائیڈو

نئی دہلی، 12 اگست (یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کے روز تاریخ کی مکمل مستند حقائق کو مجموعی طور پر لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف خطوں کے انقلابیوں کی لازوال قربانیوں کو اسکول کی درسی کتابوں میں شامل کیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
پرنب مکھرجی کی صحت یابی کیلئے ان کے آبائی گاؤں میں پوجا پاٹ

پرنب مکھرجی کی صحت یابی کیلئے ان کے آبائی گاؤں میں پوجا پاٹ

کلکتہ 12اگست (یواین آئی)سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی علالت کی خبر سے ان کے آبائی گاؤں بیر بھوم گاؤں میراتی میں غم کا ماحول ہے اور کل سے ہے یہاں پوجاپاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ایک دن میں کورونا سے 56،110 افراد شفایاب ، مجموعی تعداد 16.40 لاکھ ہوگئی

ایک دن میں کورونا سے 56،110 افراد شفایاب ، مجموعی تعداد 16.40 لاکھ ہوگئی

نئی دہلی،12 اگست (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہرکے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے افہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ صحت مند ہوئے ہیں بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56،110 افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 16،39،600 ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا

اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا

نئی دہلی ، 12 اگست (یواین آئی) اترپردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش راجیہ ودیوت اپبھوگتا پریشد کی جانب سے کسانوں اور عام شہریوں کے مفادات کے پیش نظر بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو صحیح ٹھہرایا ہے مسز گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کیا’’لوگ کہتے ہیں کہ اترپردیش میں بجلی شرحیں کمپنیوں کے فائدے کے لئے بڑھائی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بہار، آسام اور اتر پردیش میں ایک دن میں کورونا کے  سب سے زیادہ فعال کیسز

بہار، آسام اور اتر پردیش میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال کیسز

نئی دہلی،12اگست (یواین آئی) بہار، آسام اور اتر پردیش میں ایک دن میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ بالترتیب 1220 ، 1178 اور 1120 ہوا ہے جس سے ان ریاستوں میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 29291 ، 19178 اور 48998 ہوچکے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
راہل  گاندھی نے شری کرشن جنم اشٹمی  کی مبارکباد دی

راہل گاندھی نے شری کرشن جنم اشٹمی کی مبارکباد دی

نئی دہلی،12 اگست ( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جنم اشٹمی کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوان شری کرشن جھوٹ اور ناانصافی کے خاتمہ کی علامت ہیں مسٹر گاندھی نے کہا ’’بھگوان کرشن نے کہا ہے - جہاں سچائی اوردھرم ہے ، وہیں ایشور ہے۔

...مزید دیکھیں
جوبائیڈن نے کملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار بنایا

جوبائیڈن نے کملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار بنایا

12 Aug 2020 | 10:20 AM

واشنگٹن،12 اگست(اسپوتنک) امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سنیٹرکملا ہیرس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر بائیڈن نے منگل کو کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل کملا ہیرس کو نائب صدر بنانے کا یہ اعلان کیا۔ان کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔

اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا

اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا

12 Aug 2020 | 3:00 PM

نئی دہلی ، 12 اگست (یواین آئی) اترپردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ۔انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش راجیہ ودیوت اپبھوگتا پریشد کی جانب سے کسانوں اور عام شہریوں کے مفادات کے پیش نظر بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو صحیح ٹھہرایا ہے مسز گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کیا’’لوگ کہتے ہیں کہ اترپردیش میں بجلی شرحیں کمپنیوں کے فائدے کے لئے بڑھائی گئی ہیں۔اتر پردیش راجیہ ودیوت اپبھوگتا پریشد کی جانب سے گھریلو فکسڈ چارج اور کمرشل کم سے کم چارج کو ختم کرنے اور کسانوں کے لئے بجلی کے شرحوں میں کمی کا مطالبہ بالکل جائز ہے، ریاستی حکومت کو اس پر غور کرنا چاہئے۔‘‘

اسٹورٹ براڈ پر ان کے والد کرس براڈ نے لگایا جرمانہ

11 Aug 2020 | 10:11 PM

دبئی ، 11 اگست (یو این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری کرس براڈ نےاپنے بیٹے اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی وکٹ گرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے ،یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی پر اس کے والد نے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ یوگیتابالی گمنامی کے اندھیرے میں

12 Aug 2020 | 10:58 AM

(یوم پیدائش 13 اگست )ممبئی، 12 اگست (یو این آئی) بالی وڈ میں اپنے فلمی کیریئر کے دوران امیتابھ کے ساتھ ڈیبیو کرنے ، کشور کمار اور پھر متھن چکر ورتی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیروئن یوگتا بالی آج گمنامی کے اندھیرے میں کھو گئی ہیں۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image