image
Friday, Apr 19 2024 | Time 16:10 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور ویتنام نے آبی سروے کے میدان میں تعاون کا معاہدہ کیا

ہندوستان اور ویتنام نے آبی سروے کے میدان میں تعاون کا معاہدہ کیا

نئی دہلی ,27 نومبر (یواین آئی) ہندوستان اور ویتنام نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آج آبی سروے کے میدان میں تعاون بڑھانے سے متعلق نظام نافذ کرنے والے دستاویزات پر دستخط کیے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ویتنام کے وزیر دفاع جنرل شیان لچ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ بات چیت کی جس کے بعد ان دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے آبی سروے دفاتر کے مابین ہوا ہے۔ اس سسٹم سے دونوں ممالک آبی سروے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کریں گے اور شپنگ چارٹ بنانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ویتنامی ہم منصب سےاپیل کی کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کو قریبی تعاون کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہئے۔ انہوں نے ’ خود کفیل ہندوستان ‘ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور خود کفیل ہندوستان ویتنام جیسے دوست ملک کی صلاحیت کی تعمیر میں مددکرے گا۔
بات چیت کے دوران ، دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون سے وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان کے مابین مجموعی اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک مضبوط ستون ہے۔ انہوں نے مختلف موجودہ منصوبوں اور مستقبل کے دوطرفہ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کووڈ وبا کے باوجوددونوں ممالک کی مسلح افواج میں مثبت ہم آہنگی بنی ہوئی ہے۔ وزرائے دفاع نے دفاعی صنعت کی استعداد کار کی تعمیر ، تربیت اور اقوام متحدہ کے امن فورس کی سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔
ویتنام کے وزیر دفاع نے مسٹر سنگھ کو ویتنام کے ذریعہ ورچوئل ذرائع سے آئندہ 10 دسمبر کو منعقد کی جانے والی اے ڈی ایم ایم پلس کی میٹنگ میں شرکت کی بھی دعوت دی۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

ہمیں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کی نقطہ چینی کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے:غلام نبی آزاد

سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹ پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نقطہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا: 'میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نقطہ چینی کرنے سے پرہیز کریں موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) طویل عرصے سے تشدد سے نبردآزما منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو فائرنگ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تباہی اور مسلح افراد کے ووٹروں کو دھمکیاں دینے کی خبروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے:  آپ

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے: آپ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے مودی حکومت پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

19 Apr 2024 | 4:07 PM

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ امریکہ میں کسانوں کے لئے یوریا 3,000 روپے فی بوری میں دستیاب ہے، ہم اسے ہندوستان میں کسانوں کو 300 روپے میں دستیاب کر رہے ہیں۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image