NationalPosted at: Aug 11 2020 10:44PM آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) حکومت نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے آج مسلح افواج کے لئے آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری دی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں یہاں منعقدہ دفاعی خریداری کونسل کے اجلاس میں ایئر فورس کے لئے 106 بیسک ٹرینر طیارے کی خریداری سمیت 8722.38 کروڑ روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز منظور کی گئیں۔
فضائیہ کے لئے یہ بیسک ٹرینر طیارے ہندوستان کے ایروناٹکس لمیٹڈ سے خریدے جائيں گے، جو ملک کا دفاعی آلات ساز ادارہ ہے۔ اس سے فضائیہ کی ٹریننگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
بحریہ اور کوسٹ گارڈ جنگی کے جہازوں کے لئے بھی سپر ریپڈ گن ماؤنٹ کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے، جسے بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ سے خریدا جائے گا۔
یو این آئی۔ م ش۔ ع ا۔ 1845