NationalPosted at: May 30 2020 10:42PM چین کے ساتھ ہورہی ہے بات،ملک کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے:راج ناتھ
نئی دہلی 30 مئی(یو اینآئی)چین کے ساتھ لداخ سرحد پر گذشتہ چنددنوں سے چل رہی کشیدگی کے درمیان وزیردفاع راجناتھ سنگھ نیآج کہا کہ اس معاملے کو سلجھانے کے لئے چین کے ساتھ بات چیت جاری ہے،وہ باشندگان وطن کو یقین دلانے چاہتے ہیں کہ ملک کے وقارکو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔
مسٹر سنگھ نے مودی حکومت کے دوسرے دور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک ٹویٹ میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا،”ملک کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم کسی بھی صورت میں ہندوستان کے فخر کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔چین کے ساتھ جو حالات پیدا ہوئے ہیں اسے سلجھانے کی کوشش جاری ہے۔ہندوستان کی بھی کوشش ہے کہ کشیدگی کسی بھی حالت میں نہ بڑھے۔دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔
ایک نجی ٹیلیویڑن چینل کے ساتھ اپنی بات چیت کا ویڈیو بھی انہوں نے ٹویٹ کیا۔اس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے رشتے بناکر چلنے کی پالیسی رہی ہے لیکن چین کے ساتھ کبھی کبھی اس طرح کی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے جیسی اس مہینے لائن ا?ف کنٹرول پر ہوئی،لیکن اسے سلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور چین کے صدر نے بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو سفارتی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے معاملوں کے حل کے لئے ہندوستان اور چین کے درمیان پہلے ہی ایک طریقہ کار بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے وزیردفاع کے ساتھ جمعہ کو فون پر بات چیت کے دوران انہوں نے امریکہ کو بھی اس طریق کار کے بارے میں جانکاری دی اور بتایا کہ اس طرح کے معاملوں کو ہم فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعہ حل کرلیتے ہیں۔
جاری یواین آئی۔الف الف۔ ع ا۔