NationalPosted at: Aug 20 2019 6:47PM نجی شعبہ دفاعی شعبہ میں شراکت کے لئے آگے آئے: راجناتھ
نئی دہلی، 20اگست (یو این آئی) دفاعی شعبہ میں پرائیویٹ کمپنیوں کی شراکت پر زور دیتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اس سے بیرون ملک سے درآمد پر انحصار کم ہوگا اور گھریلو دفاعی صنعت مضبوط ہوگی۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے آج یہاں ’وایو سینا کا آدھونی کرن اور سودیشی کرن یوجنا‘ پر ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ شعبہ سے اپیل کی کہ اسے حکومت کی پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفاعی خدمات، دفاعی شعبہ سے متعلق اداروں اور آرڈننس فیکٹری بورڈ کے ساتھ تال میل کے لئے آگے آنا چاہئے جس سے دفاعی ضرورتوں کو ملک میں ہی پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس کیلئے کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ نجی شعبہ کو چھوٹی مدت میں بڑے منافع کی توقع نہیں کرنی چاہئے بلکہ طویل مدت کے لئے سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔
غیرملکی کمپنیوں سے بھی سرمایہ کاری کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے پروڈکٹس بنانے کے لئے یہاں یونٹ قائم کرنے چاہئے اور اس کے لئے وہ راست بیرونی سرمایہ کاری، جوائنٹ وینچر اور دفاعی آفسیٹ کا روٹ اختیار کرسکتی ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہاکہ فضائیہ تکنالوجی کی نظر سے بہت جدید اور طاقتور ہے اور پڑوس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حالیہ اس کی کارروائی اس کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ فضائیہ کو تکنالوجی کے شعبہ میں اپنی صلاحیت کو مسلسل بڑھاتے رہنے کی ضرورت ہے۔
جاری یواین آئی۔ م ع۔ 1825