NationalPosted at: Oct 25 2020 7:46PM سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہ کھلی: راجناتھ
نئی دہلی، 25اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہ کھلی ہے اور یہ سوچ غلط بھی ثابت ہوئی ہے کہ ان علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ملک کے مفاد میں نہیں ہے وزیر دفاع نے آج سکم میں گنگٹو ک سے ناتھولا کو جوڑنے والے این ایچ 310کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر کہاکہ یہ راستہ سکم کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کی لائف لائن ہے۔ سڑک سرحد تنظیم نے تقریباً ساڑھے 19 کلومیٹر لمبے اس متبادل روڈ کو بناکر مشرقی سکم کے باشندوں اور فوج کی توقعات کو پورا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کچھ وقت پہلے تک ہمارے یہاں ایک غلط سوچ تھی کہ سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ سمجھا جاتا تھا کہ سرحد کی سڑکیں برعکس حالات میں ہمارا ہی نقصان کرسکتی ہیں۔ ہم نے اس سوچ کو توڑا اور سرحدی علاقوں میں ترقی کی نئی راہ کھلیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے راستے پر زمینی تودے گرنے اور سڑک دھنسنے کا اندیشہ زیادہ تھا۔ اس سے برسات کے موسم میں یہاں کے لوگوں اور فوج کو آنے جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب یہ دقت دور ہوجائے گی۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1900