NationalPosted at: Sep 22 2022 8:51PM دوہرے کردار والی برہموس کی خریداری کا معاہدہ
نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) دفاعی پیداوار کے میدان میں خود انحصاری کی طرف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزارت دفاع نے "بائی ان انڈیا" زمرے کے تحت دوہری کردار کی سطح سے سطح پر مار کرنے والے براہموس میزائلوں کی خریداری کے لئے جمعرات کو میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ (بی اے پی ایل) کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ۔
اس کی کل تخمینہ لاگت ایک ہزار 700 کروڑ روپے ہے۔ ان دوہری کردار والی جدید میزائلوں کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کرنے سے بحری بیڑے کی فائر پاور اور آپریشنل سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
خیال ر ہے کہ بی اے پی ایل ہندوستان اور روس کی شراکت میں وزارت دفاع کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے، جو نئی نسل کی سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری اور جدید کاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ان میزائلوں میں سطح کے ساتھ ساتھ جہاز شکن حملوں کے لیے جدید رینج اور دوہرے کردار کی صلاحیت ہے۔ یہ معاہدہ مقامی صنعت کی فعال شرکت کے ساتھ اہم ہتھیاروں کے نظام اور گولہ بارود کی مقامی پیداوار کو مزید فروغ دینے والا ہے۔
یواین آی۔ م ع۔ 1945