NationalPosted at: Jan 11 2025 11:08PM بی جے پی نے 29 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
نئی دہلی، 11 جنوری (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کی رات دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی، جس میں 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے ان ناموں کی منظوری دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں جمعہ کو پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک تھے۔
بی جے پی نے مسٹرکپل مشرا کو کراول نگر سے ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے اس سے قبل چار جنوری کو 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس طرح سے بی جے پی اب تک دہلی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے 58 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ پارٹی جلد باقی 12 سیٹوں کے لیے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر سکتی ہے۔
بی جے پی نے دوسری فہرست میں پانچ خواتین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کونڈلی سے پرینکا گوتم، مٹیا محل سیٹ سے دپتی اندورا کو ٹکٹ دیا ہے۔ جبکہ مادی پور سیٹ سے ارملا کلیش گنگوال کو، تِلک نگر سیٹ سے شویتا سینی،نجف گڑھ سے نیلم پہلوان کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کی دوسری فہرست میں نریلا سے راجکرن کھتری، تیمار پور سے سوریہ پرکاش کھتری، منڈکا سے گجیندر درال، کیراڈی سے بجرنگ شکلا کو ٹکٹ ملا ہے۔
بی جے پی امیدواروں کی دوسری فہرست اس طرح ہے...
تیمار پور۔سوریا پرکاش کھتری
نریلا - راج کرن کھتری
کیراڑی - بجرنگ شکلا
چاندنی چوک۔ ستیش جین
سلطان پور مزرہ - کرم سنگھ کرما
منڈکا - گجیندر درال
صدر بازار‘ منوج کمار جندل
مٹیا محل - دپتی اندورا
ہری نگر‘ شیام شرما
شکور بستی‘ کرنیل سنگھ
بلی ماران - کمل باگڑی
مادی پور (ایس سی) – ارمیلا کیلاش گنگوال
تلک نگر‘ شویتا سینی۔
اتم نگر‘ پون شرما
وکاس پور – پنکج کمار سنگھ
نجف گڑھ - نیلم پہلوان
کستوربا نگر‘ نیرج بسویا
مٹیالا‘ سندیپ سہراوت
دوارکا - پردیومن راجپوت
پالم - کلدیپ سولنکی
راجندر نگر‘ امنگ بجاج
تغلق آباد - روہتاس بیدھوڑی
اوکھلا - منیش چودھری
لکشمی نگر - ابھے ورما
سیلم پور۔انل گوڑ
کپل مشرا‘ کراول نگر
ہریش کھرانہ‘ موتی نگر
پرینکا گوتم‘ کونڈلی
تری نگر - تلک رام گپتا
یواین آئی۔ م س