image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:59 Hrs(IST)
National

آپ کے درگیش پاٹھک نے دہلی میں 11500 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی

آپ کے درگیش پاٹھک نے دہلی میں 11500 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار درگیش پاٹھک نے دہلی کے راجندر نگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار راجیش بھاٹیہ کو 11000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جہاں درگیش پاٹھک کو 40319 ووٹ ملے وہیں ان کے قریبی حریف بھاٹیہ کو 28851 ووٹ ملے۔ جیت کا فرْ 11468 ووٹ تھا۔ کانگریس کی امیدوار پریم لتا کو ضمنی انتخاب میں محض 2014 ووٹ ملے۔
مسٹر پاٹھک کی اس جیت کے ساتھ ہی آپ نے راجندر نگر میں جیت کی ہیٹ ٹرک کرلی ہے۔ مسٹر پاٹھک سے پہلے، مسٹر راگھو چڈھا کو عوام نے 2020 میں اپنا ایم ایل اے منتخب کیا تھا، لیکن پارٹی نے اب انہیں پنجاب سے راجیہ سبھا بھیج دیا ہے۔ اسی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات ہوئے، جس میں درگیش پاٹھک نے کامیابی حاصل کی۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس جیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ان کی گندی سیاست کو شکست دی اور ہمارے اچھے کام کو سراہا۔
جیت کے اعلان کے بعد مسٹر پاٹھک نے کہا کہ یہ ان کی جیت نہیں ہے بلکہ وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے کاموں کی جیت ہے۔ بی جے پی کا یہاں کوئی ایجنڈا نہیں تھا، وہ پہلے ہی دن الیکشن ہار گئی تھی۔ انہیں یہاں کے آئندہ بلدیاتی انتخابات سمیت ہر الیکشن میں شکست ہوگی۔
دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر رنبیر سنگھ نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے تمام 16 راؤنڈ مکمل ہو چکے ہیں۔
راجندر نگر اسمبلی سیٹ پر 23 جون کو ہوئے ضمنی انتخاب میں محض 43.75 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ اس بار یہاں چودہ امیدوار انتخابی میدان میں اترے تھے، لیکن شروع سے ہی اصل مقابلہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان دیکھا جا رہا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) طویل عرصے سے تشدد سے نبردآزما منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو فائرنگ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تباہی اور مسلح افراد کے ووٹروں کو دھمکیاں دینے کی خبروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے:  آپ

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے: آپ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے مودی حکومت پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image