image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 12:45 Hrs(IST)
National

کیرتی نگر سے 38بچہ مزدوروں کو رہاکرایاگیا

کیرتی نگر سے 38بچہ مزدوروں کو رہاکرایاگیا

نئی دہلی، 22مارچ (یو این آئی) بچپن بچاو آندولن نے راجوری گارڈن کے ایس ڈی ایم کی قیادت میں ایک مشترکہ چھاپے میں میں کام کرنے والے 10 کمرشیل یونٹوں سے 38 بچہ مزدوروںرہاکرایا اس کارروائی میں چائلڈ ڈیولپمنٹ سیکشن، مقامی پولیس، محکمہ محنت اور چائلڈ لائن کے لوگ بھی شامل تھے زیادہ تر بچے فرنیچر اور کارپینٹری کے کام میں مصروف تھے۔
گوریلا آپریشن میں بچائے گئے تمام بچوں کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان ہیں ۔ یہ سبھی لڑکے ہیں اور اتر پردیش اور بہار کے غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان معصوم لوگوں کو بارہ بارہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا گیا اور انہیں اجرت کے نام پربمشکل 150 روپے یومیہدےے جاتے تھے۔ ان میں سے کئی بچے گزشتہ چھ ماہ سے کام کر رہے تھے۔
ایس ڈی ایم راجوری گارڈن آشیش کمار کے حکم پر پولیس نے 14 یونٹس کو سیل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایس ڈی ایم نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملزم مینوفیکچرنگ یونٹس کے مالکان کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ اور چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ لیبر پرہیبیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کریں۔ بازیاب کرائے گئے تمام بچوں کو طبی معائنے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے کمیٹی کے احکامات کے بعد انہیں چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن بھیج دیا گیا۔
بچپن بچاو¿ آندولن کے ڈائریکٹر منیش شرما نے چائلڈ لیبر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'بچوں کو مزدوری اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے بچانے کے لیے قوانین ہونے کے بعد بھی لوگ بچوں سے کام کروا رہے ہیں۔ یہ بچوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ چائلڈ اسمگلر دوسری ریاستوں سے بچوں کو لاتے ہیں اور پھر چائلڈ لیبر میں ڈال دیتے ہیں۔ یہ بچوں کے خلاف سنگین جرم ہے۔ حکومت بچوں کو محفوظ بنائے۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی زیادہ احتیاط سے کام لینا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پارلیمنٹ میں انسداد اسمگلنگ بل پیش کیا جائے تاکہ بچوں کی اسمگلنگ سے روکا جاسکے۔،خیال رہے کہ بچپن بچاو آندولن کی بنیاد نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے رکھی تھی۔
یو این آئی۔ ایف اے ا۔م الف

خاص خبریں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر  آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

کوالالمپور، 23 اپریل (یو این آئی) ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کا پاکستان کا دورہ  ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد، 23 اپریل (یواین آئی )ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی

23 Apr 2024 | 12:01 AM

جے پور، 22 اپریل (یو این آئی) سندیپ شرما کی 18 رن پر پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بعد یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ (104) اور سنجو سیمسن ناٹ آؤٹ (38) کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 38ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔

امیتابھ بچن 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے

22 Apr 2024 | 5:03 PM

ممبئی، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image