image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 16:50 Hrs(IST)
National

دہلی پبلک ٹرانسپورٹ میں 100سی این جی بسیں شامل

دہلی پبلک ٹرانسپورٹ میں 100سی این جی بسیں شامل

نئی دہلی، 14جنوری (یو این آئی) دہلی حکومت نے دہلی کے ٹرانسپورٹ نظام کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے اس میں 100لو فلور اے سی سی سی این جی بسوں کو مزید شامل کرلیا ہے۔
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو یہاں راج گھاٹ بس ڈپو میں ان بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد کہا کہ دہلی کے پبلک ٹرانسپورٹ میں آج سے 100لو فلور اے سی سی این جی بسیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ یہ بسیں باہری دہلی کے گھمن ہوڑا ڈپو سے دہلی کے دیہی علاقہ میں چلیں گی۔ ساتھ ہی آئندہ دنوں میں کئی سی این جی اور الیکٹرک بسیں بھی آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ا س سے پہلے زیادہ تر بسیں کامن ویلتھ گیمس کے دوران لی گئی تھیں اور تب دہلی کے بسوں کے بیڑے میں چھ ہزار بسیں تھیں۔ ہم دہلی میں بس ٹرانسپورٹ کو بہت اچھا کرنے کے ساتھ ہی لوگوں کو اچھی فریکوئنسی کے ساتھ بسیں دستیاب کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔
یہ بسیں دہلی کے نو روٹوں پر چلیں گی۔ دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ کے بیڑے میں 100لو فلور اے سی سی این جی مزید بسیں شامل ہوجانے کے بعد دہلی کے لوگوں کو آنے جانے میں مزید سہولت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت کچھ مزید سی این جی الیکٹرک بسیں آئندہ دنوں میں سڑک پر اتارنے والی ہے جس کے بعد دہلی کا ٹرانسپورٹ نظام مزید مضبوط ہوجائے گا۔اب دہلی میں بسوں کا بیڑا 6900پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے ہر باشندے کو کسی بھی وقت محفوظ لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی یقینی بنانے کے لئے اپنے پیرا ٹرانزٹ سسٹم میں توسیع کررہے ہیں۔
یو این ائی ۔ م ع۔1822

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image