image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 14:01 Hrs(IST)
National

دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل کمی

دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل کمی

نئی دہلی، 03 دسمبر (یو این آئی) قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کی وبا دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ گذشتہ آٹھ دنوں میں کورونا کے فعال کسیز میں مسلسل کمی آئی ہے۔ جمعہ کے روز گذشتہ گھنٹوں میں نئے فعال کیسز 868 کم ہو کر 28252 رہ گئے۔
دارالحکومت 27 نومبر سے آج تک فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ گذشتہ 27 نومبر کو دارالحکومت میں فعال کیسز کی تعداد 38,181 تھی جس کے بعد فعال کیسز میں مسلسل کمی آئی ہے۔ نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی آنا بڑی راحت کی بات سمجھی جا رہی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دہلی میں اس دوران 4067 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 5,86,125 ہو گئی جبکہ 4,862 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5,48,376 ہو گئی ہے۔ کورونا ریکوری شرح 93.56 فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران 73 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 9497 ہو گئے ہیں جو کافی تشویشناک ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.61 فیصد ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 85,003 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 65,85,703 لاکھ ہو گئی ہے۔ فی 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط 3,46,615 ہے۔ دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد 5909 ہو گئی ہے۔
یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میڈرڈ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

بیروت، 28 مارچ (یو این آئی) جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں نو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج گونا اور کھجوراہو لوک سبھا میں انتخابی مہم پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image