NationalPosted at: Apr 8 2020 9:41PM دہلی میں تنخواہ کے علاوہ دیگر اخراجات پر لگی روک
نئی دہلی، 8 اپریل ( یواین آئی ) دہلی حکومت نے اپنے تمام محکموں میں تنخواہ کے علاوہ دیگر اخراجات پر روک لگا دی ہے ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز یہ ہدایت دی ۔ مسٹر کیجریوال کہا کہ دہلی کے تمام سرکاری محکموں کو تنخواہ کے علاوہ تمام اخراجات روکنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے سلسلے میں اخراجات کے علاوہ کوئی دیگر اخراجات صرف محکمہ خزانہ کی اجازت سے ہی کئے جائیں گے ۔ آمدنی کی موجودہ حالت کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت کو اپنے اخراجات میں بھاری کمی کرنی ہوگی ۔
یواین آئی ۔ ک ج