image
Monday, Jun 24 2024 | Time 06:30 Hrs(IST)
National

دہلی کے 2540عازمین حج منتخب، بغیر محرم کے 51 خواتین، 1570 کی ویٹنگ لسٹ : دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی

دہلی کے 2540عازمین  حج منتخب،  بغیر محرم  کے 51 خواتین، 1570 کی ویٹنگ لسٹ : دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی

نئی دہلی ، یکم اپریل (یو این آئی ) دہلی سے حج 2023کے لئے درخواست گذار4110 عازمین حج میں سے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے 2540عازمین حج منتخب کیے گئے ہیں جن میں مردعازمین کی تعداد1330جبکہ خواتین عازمین کی تعداد1210 ہے۔ منتخب ہونے والے ان خوش نصیب افراد میں بغیر محرم کے 51 خواتین اور 210ستر سال اور اس سے زائد عمر کے عازمین مع ایک ساتھی کے شامل ہیں۔ جبکہ 1570درخواست گذار ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے ہیں۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیرپرسن محترمہ کوثر جہاں، ممبران حج کمیٹی گوتم گمبھیر(ایم پی)، محترمہ نازیہ دانش(کونسلر) اور مسٹر محمد سعد نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قرعہ میں منتخب ہونے والے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔
حج کمیٹی کے ایگزیکیٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق منتخب عازمین کی فہرست دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں چسپاں کر دی گئی ہے اور انہیں ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھی مطلع کیا جا رہا ہے۔اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی منتخب عازمین کے ضروری اور مطلوبہ دستاویزات کی وصولی اور تکمیل کے لئے کارروائی کا عمل تیز کرتے ہوئے عازمین حج سے مسلسل رابطہ میں رہے گی اور ان کی رہنمائی اور معلومات کی فراہی کے لئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔
یہاں جاری کردہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے فوراً بعد عازمین کی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا اور اس کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی کے مختلف علاقوں میں اپنے ماہرین اور تجربہ کار تربیت دہندگان کے ذریعہ کئی مرحلے میں عازمین کی تربیت کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی۔واضح ہوکہ محکمہ اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری حج کلینڈر کے مطابق اس سال حج بیت اللہ کے لئے حج فلائٹس کا سلسلہ 21مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے منتخب عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے مقرر کردہ پیشگی رقمRs.81,800/- بینک میں جمع کرانے کے بعد اس کی رسید، اصل پاسپورٹ، سفید بیگ گراونڈ والی ایک فوٹواور میڈیکل سرٹیفکٹ اور دیگر کاغذات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں 07-04-2023 تک جمع کرادیں۔ یاد رہے کہ اس بار میڈیکل سرٹیفکٹ وزارت صحت و خاندانی بہبود،حکومت ہند کی جانب سے جاری کئے گئے پروفارماپر ہی لیا جائے گا، جوکہ صرف سرکاری ڈاکٹر (ایلوپیتھک) سے تصدیق شدہ ہونا لازمی ہے۔ مذکورہ میڈیکل سرٹیفکٹ کا پروفارما حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ:https://hajcommittee.gov.inسے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے یا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مانسون کے پیش نظر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک میں سیلاب سے نمٹنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا

سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مرکزی وزارت تعلیم کی تحریری شکایت کی بنیاد پر قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) (یو جی) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے: سیتا رمن

تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے: سیتا رمن

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن نے اتوار کو تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو اس پر بیان دینا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا

مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا

موتیہاری، 23 جون (یو این آئی) بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن بلاک کے اموا-کنڈوا چین پور روڈ پر 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ایک پل گر گیا۔

...مزید دیکھیں
اوڑی انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

اوڑی انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

سری نگر،23جون(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور بی ایس ایف نے ہفتے کی صبح اوڑی سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے اور اتوار کی صبح تک آپریشن کو موخر کیا۔

...مزید دیکھیں
پیپر لیک، منسوخی یا ملتوی کرنا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کا انداز بن گیا ہے: کانگریس

پیپر لیک، منسوخی یا ملتوی کرنا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کا انداز بن گیا ہے: کانگریس

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بڑے اور اہم امتحانات کو منسوخ کرنا مودی حکومت کے کام کرنے کا اندازبن گیا ہے، لیکن پیپر منسوخ کرنا اور عہدیداروں کو تبدیل کرنا اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے، اس لیے اس سمت بلا امتیاز کام کرنے اور سب کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے مسٹر کھڑگے نے کہا، "این ای ای ٹی گھوٹالے میں ذمہ داری حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی ہے۔

...مزید دیکھیں
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

برج ٹاؤن، 23 جون (یو این آئی) انگلینڈ نےآج ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ 2 کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امریکہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

...مزید دیکھیں
image