NationalPosted at: Oct 9 2019 11:25PM 10اکتوبر2019سے10نومبر2019حج فارم تک بھرے جائیں گے
نئی دہلی09/اکتوبر(یو این آ ئی)وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیاکے اعلان کے مطابق فریضہ حج بیت اللہ2020کی ادائیگی کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ 10/اکتوبر2019 سے شروع ہوکر آئندہ ماہ10/نومبر 2019تک جاری رہے گا۔اس سال حج فارم پر کرنے کے عمل میں مزید سہولیت اور شفافیت لانے کے لیے صرف آن لائن فارم بھرے جارہے ہیں۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے مطابق حج 2020کے فارم بھرنے کے لیے ضروری انتظامات کی فراہمی کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں چیئرمین مسٹر عاصم احمد خان(ایم ایل اے مٹیا محل)کی صدارت میں ایک اہم اور فوری میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کمیٹی کے ممبران محمد ارشاد اور سید شاداب حسین رضوی اشرفی بھی موجود تھے۔میٹنگ میں عاصم احمد خان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس سال حج فارم بھرنے کے لیے نئے طرز عمل کو یقینی بنانے اور دہلی کے درخواست گذار عازمین کو اس سلسلے میں درپیش مسائل اور دشواریوں کے ازالے کے لیے ترکمان گیٹ،آصف علی روڈ پر واقع حج منزل میں تمام تر جدید سہولیات پر مشتمل آن لائن سہولیات سے آراستہ (ای سہولیات سینٹر)قائم کیا جائے گا جہاں آن لائن فارم بھرنے اور مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کرنے سے لے کر فوٹو کاپی، فوٹو گرافی اور آن لائن رقم جمع کرنے کے کاوئنٹر جیسی تمام تر سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوگی۔آن لائن حج فارم بھرنے کے لیے حج کمیٹی کی جانب سے قائم ای سہولیات سینٹر ہفتہ اتوار اور تعطیل کے دنوں کے علاوہ صبح10:00بجے سے شام4:00تک کھلا ہوگا۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی کے عازمین کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرتی رہی ہے۔اس سال اس سے مزید بہتر بناتے ہوئے بعض دوسری سہولیات بھی دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔جناب عاصم احمد خان نے دہلی کے طول و عرض میں موجود تمام تر رضاکار تنظیموں اور اداروں سے اپنی اپنی سطح پر اور اپنے اپنے علاقے میں عازمین حج کے لیے ای فارم بھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ عازمین حج منزل میں ہفتہ اتوار اور تعطیل کے دنوں کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفترحج منزل ترکمان گیٹ آصف علی روڈ، نئی دہلی110002-سے صبح10:00بجے سے شام4:00تک کرا سکتے ہیں۔
جاری۔یو این آئی۔ م۔ع۔م الف