NationalPosted at: May 26 2020 11:25PM دہلی میں گرمی نے اٹھارہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا
نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی)قومی راجدھانی دہلی آج راجستھان کے چورو کے بعد ملک کا دوسرا سب سے گرم مقام رہا اور یہاں گرمی کا مئی مہینے کا اٹھارہ برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صفدرجنگ محکمہ موسمیات مرکز پر آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سیلیس درج کیا گیا۔ یہ مئی میں سال 2002 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ یہاں 19 مئی 2002 کو بھی زیادہ درجہ حرارت46 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔
وہیں دہلی کےپالم میں آج درجہ حرارت 47.6 ڈگری سیلیس پرپہنچ گیا۔ یہ پالم کا 18 مئی 2010 (47.6 ڈگری سیلیس) کے بعد کا سب سے زیادہ ہے۔ راجستھان کے چورو کے بعد آج پالم ملک کا دوسرا سب سے گرم مقام بھی رہا۔
صفدر جنگ محکمہ موسمیات مرکز میں مئی مہینے میں اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.2 ڈگری سیلیس رہا ہے جو29 مئی 1944 کو درج کیا گیاتھا۔
پالم میں دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا مئی کا ریکارڈ 48.4 ڈگری سیلیس کا ہے جو 26 مئی 1968 کو درج ہوا تھا۔
یواین آئی۔ ظ ا