image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:13 Hrs(IST)
National

دہلی میں رات 10 بجے سے چھ دنوں کا لاک ڈاؤن

دہلی میں رات 10 بجے سے چھ دنوں کا لاک ڈاؤن

نئی دہلی، 19 اپریل ( یواین آئی) دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے پیرکی رات 10 بجے سے 26 اپریل کی صبح 5 بجے تک دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں اب جگہ نہیں ہے  طبی سہولیات درہم برہم ہوجائے اور کوئی خوفناک سانحے کا سامنا کرنا پڑے ، اس سے پہلے ہمیں سخت قدم اٹھانے ہوں گے انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا ، جس کے بعد حکومت کو لگا کہ اب لاک ڈاؤن جیسے سخت قدم اٹھانے ہی ہو گا ۔ اگر اب سخت اقدامات نہیں کئے گئے تو نظام درہم برہم ہو جائے گا ۔ تمام حالات کا جائزہ لینے کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے دہلی کے باشندوں سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے رات دس بجے سے اگلے پیر کی صبح پانچ بجے تک چھ دنوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ اس دوران لازمی خدمات جاری رہیں گی ۔ شادی کی تقریب میں 50 افراد شرکت کرسکیں گے۔ ہماری درخواست ہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں ، گھر سے باہر نہ نکلیں۔ آپ نے ہر بار میری بات مانی ہے ، پوری امید ہے کہ آپ اس بار بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے کل کہا تھا کہ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے فون پربات کرکے دہلی میں بستروں اور آکسیجن کی کمی کے تعلق سے جانکاری دی ہےاور ان سے مرکزی سرکار کے اسپتالوں میں 10 ہزار میں سے سات ہزار بیڈ کورونا مریضوں کے لئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جو ابھی 1800 بیڈ ہی مختص ہیں ۔
دہلی حکومت اگلے دو تین دنوں میں چھ ہزار سے زیادہ آکسیجن بیڈ تیار کر لے گی ۔ کامن ویلتھ گیمزولیج ، یمنا اسپورٹس کمپلیکس ، رادھا سوامی ست سنگ بیاس کے علاوہ کچھ اسکولوں میں بیڈ لگائے جارہے ہیں ۔ وزیر اعلی نے ساتھ مل کر کورونا کا سامنا کرنے اور کرفیو میں تعاون دینے کے لئے دہلی کے باشندوں کے ساتھ ہی کئی غیر سرکاری تنظیمو ، ڈاکٹروں کی این جی او اور مذہبی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image