NationalPosted at: Feb 28 2017 3:28PM تعلیم کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں گے ’’مینٹر ٹیچرز‘‘: سسودیا
نئی دہلی، 28 فروری (یواین آئی) دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی غرض سے کلاس میں درس و تدریس اور سیکھنے کی صلاحیت میں بہتر ی لانے کیلئے ایک انوکھا 'مینٹر ٹیچرز' پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ مسٹر سسودیا نے کہا دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں لیکن 200 مینٹر ٹیچرز اس کے لئے ناکافی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت طلبا میں بین الاقوامی معیار کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے مینٹر ٹیچرز ممبئی، بنگلور، جے پور احمد آباد بھیجے جائیں گئے جہاں وہ لوگ وہاں کے اہم تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے۔ راجستھان دگانتر ودیالیہ اور گرامین سکشا کیندر میں مینٹر ٹیچرزکا ایک بیچ بھیجا گیا ہے۔ گجرات کے انوپم موتی داؤ پرائمری اسکول اور گیان شالا مرکز میں مینٹر ٹیچرز وہاں کے تعلیمی نظام کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ مسٹر سسودیا نے کہا کہ مینٹر ٹیچرز جب مختلف تعلیمی مراکز سے واپس آئیں گے تب وہ دہلی کے سراكري اسکولوں میں ملازم دیگر مینٹرٹیچرز کی مدد کریں گے اور کورس بھی ترتیب دیں گے۔ یواین آئی۔ایف اے