NationalPosted at: May 30 2020 11:51PM دہلی میٹرو کی خدمات مسافروں کے لئے اگلے نوٹس تک بند
نئی دہلی،30مئی (یو این آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی خدمات مسافروں کے لئے اگلے نوٹس تک بند رہیں گی۔ ڈی ایم آر سی نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
ڈی ایم آر سی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ حکومت کی طرف سے جاری رہنما ہدایات کے تحت اگلے نوٹس تک میٹرو سروس بند رہے گی اور حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ہی میٹرو اپنی خدمات کو چالو کرے گا۔
ان دنوں راجدھانی دہلی میں سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں کام کاج شروع ہوچکا ہے اور لوگوں کی آمدورفت کے لئے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور پرائیویٹ بسوں کو چلانے کی اجازت حکومت نے کافی پہلے سے دے رکھی ہے لیکن ان بسوں میں 20سے زیادہ مسافروں کی حد، آٹو اور پرائیویٹ ٹیکسیوں میں مسافروں کے لئے جاری رہنما ہدایات سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں دو مہینہ سے بھی زیادہ وقت سے نافذ لاک ڈاون کو اب صرف کنٹیمنٹ زون تک محدود کرکے آج اس کی مدت میں 30جون تک توسیع کردی گئی۔
آج جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ مذہبی تقریب، میٹر اور بین الاقوامی طیارہ خدمات شروع کرنے کے بارے میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2120