NationalPosted at: Feb 24 2020 8:52PM دہلی کے نو میٹرو اسٹیشن بند، ٹریفک پر بھی اثر
نئی دہلی، 24فروری (یوا ین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اور حمایت پر شمال مشرقی ضلع میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر پیر کی شام دہلی میں نو میٹرو اسٹیشن بند کردیئے گئے جبکہ اس کی وجہ سے مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک بھی متاثر ہوا۔
ادیو گ بھون، پٹیل چوک، سنٹرل سکریٹریٹ اور جن پتھ میٹرو اسٹیشن دیر شام بند کردیئے گئے۔ ڈی ایم آر سی کے مطابق سنٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر انٹرچینج کی سہولت برقرار رہے گی یعنی لوگ یہاں سے دوسرے روٹ پر میٹرو بدل سکتے ہیں۔
اس سے پہلے جعفر آباد، موجپور۔بابر پور، گوکل پوری، جوہری اینکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشن بند کردیئے گئے۔ ویلکم میٹرو اسٹیشن سے آگے میٹرو نہیں جارہی ہے۔
دراصل سی اے اے کی حمایت اور مخالفت میں جعفرآباد، موجپور اور بابر پور میں پرتشدد مظاہرے چل رہے ہیں۔ ان جگہوں پر دو گروپوں میں تصادم بھی ہوا ہے۔ سیکورٹی اسباب سے میٹرو اسٹیشن بند کردیا گیا ہے۔ بند کئے گئے پانچوں میٹرو اسٹیشن پر ٹرین رک نہیں رہی ہے جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 2025