NationalPosted at: May 23 2022 9:49PM ونے کمار سکسینہ کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا
نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔
یہ اطلاع پیر کی شب صدر کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں دی گئی۔
مسٹر سکسینہ سابق لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی جگہ لیں گے۔ مسٹر بیجل جنہوں نے دسمبر 2016 میں چارج سنبھالا تھا، 18 مئی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔
صدر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے، ’’صدرنےمسٹر ونے کمار سکسینہ کو قومی راجدھانی دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق اس دن سے ہو گا جس دن وہ چارج سنبھالیں گے۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ’’صدر نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے مسٹر انل بیجل کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔‘‘
انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر سکسینہ اس وقت مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت کے تحت کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین ہیں۔
مسٹر سکسینہ نیشنل کونسل فار سول لبرٹیز کے بانی صدر رہے ہیں، جو کہ گجرات کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کاموں میں مصروف رہے تھے۔
یواین آئی،اظ