NationalPosted at: Oct 20 2020 2:28PM دہلی حکومت کا ریاست تلنگانہ کو 15 کروڑروپے مالی امداد کا اعلان
نئی دہلی ، 20 اکتوبر ( یواین آئی) حکومت دہلی نے حال ہی میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ریاست تلنگانہ کو امدادی کاموں کے لئے 15 کروڑ روپے کے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے ۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے منگل کے روز اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے حیدرآباد میں حالات انتہائی دگرگوں ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں دہلی کے عوام حیدرآباد کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت ریاست تلنگانہ کو سیلاب سے متعلق امدادی کاموں میں مدد کے لئے 15 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔
یواین آئی،اظ