image
Friday, Nov 22 2019 | Time 22:44 Hrs(IST)
  • مرکز نے مانگے 3667 کروڑ، دہلی نے کہا ’امید نہ کرے‘
  • وکالت کے لئے مقررہ مدت کا تجربہ لازمی ہوگا
  • ٹیلی کام کمپنیوں نے اے جی آر معاملے میں نظر ثانی کی اپیل دائر کی
  • ملک بھر میں این آر سی کے نفاذ کو مسترد کرنے کی پاپولر فرنٹ کی اپیل
  • نیتی آیوگ نے امدادی آلات کی صنعت میں چیلنج اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا
  • راج ناتھ سنگھ نے خود کفالت حاصل کرنے کے لئے ڈی آر ڈی او اور صنعت کے درمیان زیادہ تال میل پر زور دیا
  • اِفّی-50: سبھاش گھئی ، شاجی این کرون اور ڈریک میلکم کے ساتھ بات چیت
  • عمران حسین کی افسران کو سخت ہدایت،جلد لوگوں کے مسائل حل کریں
  • جھارکھنڈ میں انتخاب لڑنا گٹھ بندھن دھرم کے خلاف نہیں : جے ڈی یو
National

نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے پر کانگریس کااحتجاج

نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے پر کانگریس کااحتجاج

نئی دہلی، 8 نومبر (یو این آئی)کانگریس نے نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے پر جمعہ کو پورے ملک میں مظاہرہ کرکے ریلیاں نکالیں اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے اس ’تغلقی فرمان‘ کےلیے ملک کی عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔
کانگریس کارکنوںنے قومی راجدھانی دہلی میں یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی کی قیادت میں ریزرو بینک کے سامنے دھرنا اورمظاہرہ کیا اور کہا کہ مسٹر مودی کا یہ ’دہشت گردانہ‘ فیصلہ تھا اوران کے اس ’تغلقی فرمان‘ سے ملک کو زبردست نقصان ہوا اور کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔
انہوںنے کہا کہ مسٹر مودی کو کم سے کم ان لوگوں کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہئے جنہوں نے اس فرمان کی وجہ اپنے لوگوں کو کھویا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے کارکنان پورے ملک میں اس فیصلے کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان ریاستوں کی راجدھانیوں اور جن شہروں میں ریزرو بینک کی شاخیں ہیں وہاں بھی مظاہرہ کررہے ہیں۔
جاری۔یو این آئی۔ظ ا

خاص خبریں
شیوسینا سر براہ ادھوٹھاکرے کے نام پروزیراعلی کے لیے  اتفاق: شرد پوار کا اعلان

شیوسینا سر براہ ادھوٹھاکرے کے نام پروزیراعلی کے لیے اتفاق: شرد پوار کا اعلان

ممبئی 22نومبر ( یواین آئی )وزیراعلی کے عہدہ کے لیے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اس کا اعلان آج این سی پی سربراہ شردپوار نے کیا ہے آج شام پوارنے تینوں پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو مطلع کیا شیوسینا کے 59 سالہ سربراہ ادھو ٹھاکرے کانگریس ،این سی پی اور شیوسینا کے اتحاد کی قیادت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
ایک دو دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی: پرتھوی راج چوہان

ایک دو دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی: پرتھوی راج چوہان

ممبئی، 22 نومبر (یواین آئی) مہاراشٹر میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان نے جمعہ کے روز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ شیو سینا کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے اور تمام باتیں ایک دو دنوں میں واضح ہو جائیں گی انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی سے کانگریس کے کچھ بڑے لیڈر آج ممبئی آ رہے ہیں جس کے بعد کانگریس اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈروں کی شیو سینا رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔

...مزید دیکھیں
پیاز کے سلسلے میں امت شاہ نے میٹنگ کی

پیاز کے سلسلے میں امت شاہ نے میٹنگ کی

نئی دہلی‘ 22نومبر (یو این آئی)گذشتہ دو ماہ سے ملک میں جاری پیاز کے بحران کے مدنظر مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ کیپارلیمنٹ اینکسی میں آج شام ہوئی میٹنگ میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے مدنظر اس کی کمی کو دور کرنے کے لئے پیاز کے درآمد کے متعلق سنجیدہ غور و خوض کیا گیا  ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مرکز ی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر‘ مرکزی وزیر کامرس پیوش گوئل، فوڈ اور سول سپلائز کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان وغیرہ موجود تھے میٹنگ کے اختتام پر مسٹر شاہ یا کسی بھی وزیر نے صحافیوں کو اطلاع نہیں دی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں کابینہ نے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
اراکین راجیہ سبھا کا وقار بنائے ملحوظ رکھیں: ونیکیا

اراکین راجیہ سبھا کا وقار بنائے ملحوظ رکھیں: ونیکیا

نئی دہلی،22نومبر(یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں ہنگامہ کرنے والے اراکین پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ ایوان کا وقار بنائے رکھیں اورایوان کی نظامت میں تعاون کریں  مسٹر نائیڈو نےوقفہ صفر کے دوران کہا کہ چیئر سے کسی مسئلےپر فیصلہ ہوجانے کے بعد بھی کچھ اراکین ہنگامہ کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ دار نہیں: جاوڈیکر

آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ دار نہیں: جاوڈیکر

نئی دہلی، 22نومبر (یوا ین آئی) ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے لوک سبھا میں جمعہ کو دو ٹک الفاظ میں کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ داری نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ہم نے اس سے نپٹنے کے لئے خودسے پہل کرتے ہوئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سینا ،کانگریس ،این سی پی کے اتحاد کی وجہ سے بی جے پی دفتر میں سناٹا

سینا ،کانگریس ،این سی پی کے اتحاد کی وجہ سے بی جے پی دفتر میں سناٹا

ممبئی :۲۲؍نومبر (یو این آئی )مہاراشٹر میں سینا ، کانگریس اور این سی پی کے برسراقتدار آنے کے آثار جوں جوں نمایاں ہو نے لگے عروس البلاد ممبئی میں واقع بی جے پی صدر دفتر میں سیاسی سرگرمیاں کم ہوتی دکھلائی پڑ رہی ہیں اور ایک طرح سے سناٹا سا چھا گیا ایک ماہ قبل نتائج ظاہر ہونے کے بعد بی جے پی کے صدر دفتر میں نومنتخب اراکین اسمبلی سےلیکر دیگر لیڈران کی بھیڑ ہوا کرتی تھی خود بی جے پی کو یہ توقع تھی کہ جلد ہی مہاراشٹر میں سینا بی جے پی حکومت تشکیل دی جائے گی اس کیلئے ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا اور دو بڑی ایل سی ڈی لائٹ کا انتظام کیا گیا تھا اور حکومت کے قیام کیلئے زور و شور سے تیاریاں بھی کی جا رہی تھیں لیکن جوں ہی بی جے پی سینا کا اتحاد ختم ہوتا دکھلائی پڑا آہستہ آہستہ بی جے پی صدر دفتر میں لیڈران کی حاضری بھی کم ہوتی دکھلائی پڑی 
خود بی جے پی کے اعلی لیڈران بھی صدر دفتر نہیں آ رہے ہیں اور نہ ہی وہ ممبئی میں قیام پذیر ہیں ۔

...مزید دیکھیں
جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹنگ  ضروری

جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹنگ ضروری

نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) لوک سبھا میں ارکان نے جمعہ کو کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹنگ ضروری ہے اور اس میں رہنے والے تمام بالغ شہریوں کے لئے ووٹنگ لازمی کی جانی چاہئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جناردن سنگھ سیگريوال کی طرف سے پیش غیر سرکاری بل ’لازمی ووٹنگ بل، 2019‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کے روی كشن نے کہا کہ اگر ملک کے شہریوں کو سہولت چاہئے تو ان کے لئے ووٹ دینا لازمی کیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں

مرکز نے مانگے 3667 کروڑ، دہلی نے کہا ’امید نہ کرے‘

22 Nov 2019 | 10:41 PM

نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے جمعہ کو سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ ایسٹرن اور ویسٹرن پیری فیرل ایکسپریس وے کے لئے زمین کے حصول کے اخراجات کے طور پر 3600 کروڑ روپے سے زیادہ کا بقایا دہلی حکومت نے اب تک جمع نہیں کرایا ہے جبکہ کیجریوال حکومت نے کہا کہ اس سے اس رقم کی توقع نہ کی جائے۔

image