image
Monday, Jan 20 2025 | Time 01:25 Hrs(IST)
National

ہم اپنی ماضی کی حصولیابیوں پرملے اپنے وقار پر تکیہ نہیں کر سکتے :نائب صدر جمہوریہ

ہم اپنی ماضی کی حصولیابیوں پرملے اپنے وقار پر تکیہ نہیں کر سکتے :نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی، 11 جنوری (یواین آئی)نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایسی مستند اور عملی تحقیق پر زور دیا جو زمینی حقیقت کو بدلنے کے قابل ہو۔
آج بنگلورو میں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کی آر اینڈ ڈی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”عالمی تناظر میں، اگر آپ دیکھیں، تو ہماری پیٹنٹ شراکت داری بہت زیادہ مطلوبہ ہیں۔ جب تحقیق کی بات آتی ہے تو تحقیق کو مستند ہونا چاہیے۔ تحقیق کو جدید ہونا چاہیے۔ تحقیق کو عملی ہونا چاہیے۔ تحقیق کو زمینی حقیقت بدلنی چاہیے۔ایسی تحقیق کا کوئی فائدہ نہیں ہے جو سطحی خاکہ نگاری سے بس تھوڑی آگے ہو۔ آپ کی تحقیق ایسی ہونا چاہیے جو آپ تبدیلی لانا چاہتے ہیں، اس کے مطابق ہو۔“
”مستند تحقیق کو ہی تحقیق کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ جو تحقیق کو نظر انداز کرتا ہے اس کے لئے معیار سخت ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر ہونا یہ چاہیے ،اگر اسے عالمی سطح پر تسلیم کر لیا جائے تو ایک ایسا تحقیقی مقالہ جو پیش کیے جانےکے وقت وقتی اہمیت کا حامل ہو اور پھرالماری میں میں جا کردھول کھائے، اس سے ہمیں دور رہنا چاہیے۔حالانکہ ہمارا ٹریک ریکارڈ انتہائی متاثر کن ہے۔ لیکن جب پورا ملک امید لگائے ہو تو توقعات مزید بڑھ جاتی ہیں۔ ہم اپنی ماضی کی حصولیابیوں پرملے اعزازپر تکیہ نہیں کرسکتے ہیں۔
بی ای ایل سے سیمی کنڈکٹر انقلاب اور اس شعبہ میں شروع ہونے کے لئے تیار اسٹارٹ اپس کی قیادت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ”آپ کی تنظیم کو اب... ڈیزائن سے لے کر مینوفیکچرنگ تک سیمی کنڈکٹر انقلاب کی قیادت کرنی چاہیے۔ اس کے بارے میں سوچیں، غور و خوض کریں، اپنے ذہنوں پر زور ڈالیں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری بات، فرینڈ شورنگ(دوست ممالک کے ساتھ مینوفیکچرنگ اور دیگر کاموں کے لئے اتحاد) کے ذریعے عالمی سپلائی چینز میں ہندوستان کی پوزیشن قائم کریں… اسے بروئے کار لائیں۔ گھریلو اسٹارٹ اپس کا پروان چڑھائیں اور دیسی ساختہ اجزاء تیار کریں۔ صرف زبانی خرچ نہ کریں۔ ایسے سٹارٹ اپس کی شناخت کریں جنہیں مد دینے کی ضرورت ہے۔ کافی لوگ ہیں اس کے لئے ہمت کرنا چاہتے ہیں۔“
ایک ترقی یافتہ ملک کا درجہ حاصل کرنے میں تحقیق اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، مسٹردھنکھڑ نے کہا، ”جب پیٹنٹ کے ذریعہ ہمارے تعاون کی بات آتی ہے، تو ہم نتیجہ خیز شعبوں میں حصہ نہیں ڈال رہے ہیں۔ ہماری موجودگی بہت کم ہے۔ ہم انسانیت کا چھٹا حصہ ہیں۔ ہماری ذہانت ہمیں وسیع تر شرکت کی اجازت دیتی ہے۔ اور اس کے لیے، ہر وہ شخص جو انتظامی عہدے ، حکمرانی کے عہدے پرفائز ہے،اسے پہل کرنی چاہیے۔ اس کی ضرورت اس لیے ہے کہ ہم عالمی برادری میں معاشی طاقت کے طور پر اسی وقت ابھر سکتے ہیں جب ہم تحقیق اور ترقی کے لیےحمایت کریں۔ آتم نربھر ہندوستان کے تصور کی جڑیں اسی میں پیوست ہیں۔ آتم نربھرتا صرف اور صرف اسی وقت آئے گی جب دنیا ہمیں تحقیق اور ترقی کے ایک اہم مرکز کے طور پر دیکھے گی۔“
خود انحصاری کے تعلق سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”مجھے دیسی ساختہ اجزاءکو دیکھنے کا موقع ملا ہے اور ہمیں تیزی سے ایسے سازوسامان دستیاب ہو رہے ہیں جو مقامی طور پر تیار کئے گئے ہیں۔ لیکن دیکھئے، کیا ہمارے پاس انجن ہیں؟ کیا ہمارے پاس بنیادی مواد ہے؟ کیا ہمارے پاس وہ ہے جو دوسرے ہم سے چاہتے ہیں؟ یا ہم اسے معمول کے پہلووں تک محدود کر رہے ہیں؟ صرف سطحی چیزوں میںہمارے خودانحصار ہونے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہمارا مقصد صد فیصد ہونا چاہیے۔
اسکولوں اور کالجوں میں ہی اختراعات کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، مسٹردھنکھڑنے کہا کہ، ” ملک ہنر سے بھرپور ہے۔ ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں، اب بھی مواقع کی وسیع تر امکانات سے ناواقف ہیں۔ وہ سرکاری ملازمتوں کے لیے لمبی قطاروں میں لگے رہتے ہیں۔ شکر ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی بڑی تبدیلی لائی ہے۔ بہتر کے لئے بدلیں جس سے ہم ڈگریوں کی خاطر دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم ہنر مند ہو رہے ہیں۔ لیکن اب جو چیز بہت بنیادی ہے وہ ہے اختراع کرنے اور تحقیق میں مشغول ہونے کا جذبہ۔ اس کو اسکول اور کالجوں میں ہی پروان چڑھایا جانا چاہیے۔“
اس موقع پر کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کے سی ایم ڈی منوج جین اور دیگر معززین بھی موجود رہے ۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مقصد صرف وہی حاصل کرتا ہے جو خیال کے بارے میں پرجوش ہے: مودی

مقصد صرف وہی حاصل کرتا ہے جو خیال کے بارے میں پرجوش ہے: مودی

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کسی خیال کو کامیاب بنانے کے لیے اس کی طرف لگن اور کشش سب سے اہم ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

جونپور:19جنوری(یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ہندوستان سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت بن چکا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب

ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی مرد ٹیم نے اتوار کی شام کھیلے گئے فائنل میچ میں نیپال کو 18 پوائنٹس سے شکست دے کر پہلے کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا آج اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ٹرن میں 26 پوائنٹس حاصل کیے وہیں نیپال کی ٹیم اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلے ٹرن کا اسکور 26-0 رہا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری

وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری

لکھنؤ:19جنوری(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مہاکمبھ میلہ علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ کی پوری جانکاری لی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر  جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا  خطاب

ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا خطاب

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) رفتار، حکمت عملی اور مہارت کے زبردست مظاہرہ کے ساتھ، ہندوستانی خواتین کی کھو کھو ٹیم نے اتوار کی رات اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھو کھو ورلڈ کپ 2025 کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی ہندوستانی خواتین نے نیلی جرسی میں کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ فائنل میچ میں نیپال پر غلبہ حاصل کیا اور اسے 78-40 کے یک طرفہ اسکور سے جیت لیا۔

...مزید دیکھیں
مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

مہاکمبھ نگر:19جنوری(یواین آئی) مہاکمبھ نگر میں جھونسی تھانہ علاقے میں لوور سنگم کے سیکٹر 19 میں اتوار کو آگ لگنے سے 18ٹینٹ جل کر راکھ ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
فلم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا  کلیدی ملزم  گرفتار عدالت  نے  پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا

فلم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا کلیدی ملزم گرفتار عدالت نے پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا

ممبئی، 19 جنوری (یو این آئی) فلم اداکار سیف علی خان پر انکی رہائش گاہ پہونچ کر ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے معاملے کے کلیدی ملزم کو ممبئ پولیس نے گرفتار کرنے کادعوی کیا ہے گرفتاری کے بعد اسے مقامی تعطیلی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے پانچ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا-
ملزم کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کے طور پر ہوئ ہے پولیس کا دعوی ہیکہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے اور اس نے اپنی شہریت اور شناخت کو پوشیدہ رکھکر وجئے داس کے نام سے گزشتہ چھ ماہ سے ممبئ میں مقیم تھا اور گھریلو کام کیا کرتا تھا-
ملزم کو پولیس کی بھاری جمعیت میں دوپہر دیڑھ بجے باندرہ کی مقامی تعطیل عدالت میں پیش کیا گیا جس کے دوران پولیس ریمانڈ کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا، اور وہ بنگلہ دیشی شہری ہے۔

...مزید دیکھیں

---

18 Jan 2025 | 2:22 PM

دیوداس ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ایک اعلیٰ ذات کے بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ساری خوبیوں کا مالک ہونے کے باوجود محض اس بنیاد پرگھروالوں کی مخالفت کا شکار ہوجاتا ہے کہ اسے ایک چھوٹی ذات کی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔

image