NationalPosted at: Aug 7 2024 6:56PM ہینڈلوم انڈسٹری کو فیشن ڈیزائننگ سے جوڑنے کی ضرورت ہے: دھنکھر
نئی دہلی، 07 اگست (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ہینڈلوم انڈسٹری کو فیشن ڈیزائننگ سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اقتصادی قوم پرستی ملک کی اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے۔
بدھ کو یہاں 10ویں قومی ہتھ کرگھا دن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئےمسٹر دھنکھر نے کہا کہ ہتھ کرگھے کی مصنوعات وزیر اعظم کے "بی ووکل فار لوکل" پہل کا ایک اہم حصہ ہیں اور انہوں نے 'سودیشی تحریک' کی حقیقی روح میں ہینڈلوم کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ . ہینڈلوم ڈے کا اہتمام 7 اگست 1905 کو شروع ہونے والی سودیشی تحریک کی تاریخی اہمیت پر کیا جاتا ہے۔
اس تقریب میں مرکزی ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ، ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت پبیترا مارگریتا، ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری رچنا شاہ اور دیگر معززین موجود تھے۔
اقتصادی قوم پرستی کو اقتصادی ترقی اور اقتصادی آزادی کی بنیادی بنیاد قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہینڈلوم کی ماحولیاتی اور ثقافتی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈلوم کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ملک کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ہینڈلوم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی مصنوعات کے لیے مناسب مارکیٹنگ کے مواقع کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ یہ دیہی خواتین کو بااختیار بناتا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے صنعتی گھرانوں سے بھی بڑے پیمانے پر ہینڈلوم مصنوعات کا استعمال کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس طرح کے عزم سے نہ صرف ہندوستانی ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ ملک کی معیشت اور روزگار کے مواقع میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔
یواین آئی۔ ظ ا