NationalPosted at: Nov 11 2024 7:03PM دھنکھڑ منگل کو پنجاب کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ منگل کو پنجاب کا دورہ کریں گے اور آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر میں "ٹرانسفارمنگ ایگری فوڈ سسٹم" پر بین الاقوامی کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
نائب صدر سکریٹریٹ نے پیر کو یہاں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر دھنکھر 12 نومبر کو پنجاب کے لدھیانہ کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے۔ وہ اس دورے کے دوران پنجاب زرعی یونیورسٹی، لدھیانہ میں موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کی منتقلی کے تناظر میں زرعی خوراک کے نظام میں تبدیلی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
مسٹر دھنکھر سینٹ پال متل اسکول، لدھیانہ میں بھی مہمان خصوصی ہوں گے، جہاں وہ طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کریں گے۔
یواین آئی۔الف الف