EntertainmentPosted at: Dec 7 2022 7:29PM دھرمیندر نے ثریا کی فلم دل لگی چالیس مرتبہ دیکھی

یوم پیدائش 8 دسمبر کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی، 7 دسمبر(یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنے جاندار کردار سے ناظرین کوا پنا دیوانہ بنانے والے دھرمیندر کو اپنے فلمی کیرئر کے ابتدائی دور میں وہ دن بھی دیکھنے پڑے جب ڈائریکٹر پروڈیوسر ان سے یہ کہتے تھے کہ آپ بطور اداکار فلم انڈسٹری کے لئے مناسب نہیں ہیں اور آپ کو اپنے گاؤں واپس چلے جانا چاہئے پنجاب کے پھگوارہ میں 8 دسمبر 1935 کو دھرمیندر کی پیدائش ہوئی بچپن سے ہی وہ اداکار بننا چاہتے تھے فلموں کی جانب ان کی دیوانگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے فلم اداکارہ ثریا کی 1949 میں ریلیز فلم دل لگی چالیس مرتبہ دیکھ ڈالی۔
سال 1958 میں فلم انڈسٹری کی مشہور میگزین فلم فیئر کا ایک اشتہار نکلا جس میں نئے چہروں کو بطور اداکار کام دینے کی پیش کش کی گئی تھی اور دھرمیندر امریکن ٹیوب بیل میں اپنی نوکری کو چھوڑ کر اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے مایہ نگر ممبئی آگئے۔ ممبئی آنے کے بعد دھرمیندر کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا لیکن انہوں نے فلم انڈسٹری میں داخل ہونے کی اپنی کوشش جاری رکھی۔
اسی دوان درھرمیندر کی ملاقات ڈائریکٹر پروڈیوسر ارجن ہنگورانی سے ہوئی جنہوں نے دھرمیندر کو اپنی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ میں بطور اداکار کام کرنے کا موقع دیا لیکن فلم ناکام ثابت ہوئی۔
جاری۔ یو این آئی۔ شا پ۔ 1221