EntertainmentPosted at: May 12 2022 6:31PM دھرمیندر نے شبانہ اعظمی کے ساتھ تصویر شیئر کی
ممبئی، 12 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر شبانہ اعظمی کے ساتھ ایک کینڈڈ تصویر شیئر کی ہے دھرمیندر ان دنوں کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کام کر رہے ہیں اس فلم میں ھرمیندر کے علاوہ شبانہ اعظمی، جیا بچن، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اہم کردار میں ہیں دھرمیندر نے ٹویٹر پر شبانہ اعظمی کے ساتھ ایک کینڈڈ تصویر شیئر کی ہے۔
دھرمیندر نے 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شاندار جھلک شیئر کی ہے۔ تصویر میں دھرمیندر اور شبانہ دونوں ایک دوسرے کو پیار سے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے لکھا ہے ’’عشق ہےمجھے کیمرے سے اور شاید کیمرے کو مجھ سے‘‘۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1034