image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 20:02 Hrs(IST)
National

عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی ہائی کورٹ میں نئی عرضی

عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی ہائی کورٹ میں نئی عرضی

نئی دہلی،23جنوری(یواین آئی) منفعت بخش عہدے کے معاملے میں نااہل ٹھہرائے گئے عام آدمی پارٹی کے 20اراکین اسمبلی نے ہائی کورٹ میں اسے چیلنج دیتے ہوئے آج نئی عرضی دائر کی ہے۔
اراکین اسمبلی نے اس معاملے کے سلسلے میں عدالت میں پہلے سے دائر ایک عرضٰ کل واپس لے لی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں اپنی بات رکھنے کا پورا موقع نہیں دیا۔
جسٹس ایس رویندر بھٹ اور اے کے چاولا کی بینچ کے سامنےاراکین اسمبلی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل منیش وششٹھ نے عدالت سے اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس پر فوراً سماعت کی اپیل کی جسے بینچ نے قبول کرلیا اور سماعت کی لئے کل کی تاریخ مقرر کردی۔
واضح رہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے کچھ وقت بعدوزیراعلی اروند کیجریوال نے 13 مارچ 2015 سے 8ستمبر 2016 کے درمیان اپنے 21اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سکریٹری مقرر کردیا تھا۔حکومت کے اس فیصلے کو پرشانت پٹیل نام کے وکیل نے چیلنج کیا تھا۔معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت نے اسمبلی میں ایک تجویز پارلیمانی سکریٹریوں کی تقرری کو ان کی تقرری کی تاریخ سے منظوری دینے کے لئے پاس کی تھی۔اس تجویز کو صدرجمہوریہ کے پاس منظوری کےلئے بھیجا گیاتھا۔صدرجمہوریہ نے منظوری دینے کے بجائے اسے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے جمعہ کو صدر جمہوریہ کے پاس اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔اتوارکو صدر جمہوریہ نے الیکشن کمیشن کی سفارش کو منظوری دے دی جس کے بعد وزارت قانون نے 21جنوری کو ان اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کی نوٹیفکیشن جاری دی تھی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)، اودے پور نے 12 اور 14 سال کی عمر میں بچپن کی شادی کا شکار ہونے والی دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا ہے بچپن کی شادی سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والی ان دو یتیم بہنوں رادھا اور مینا (فرضی نام) کے لیے معاوضے کی یہ رقم بڑی راحت ہے۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image