NationalPosted at: Jan 22 2018 9:17AM دہلی میں ڈیزل کی قیمت 63 تو ممبئی میں پٹرول 80 کے پار
نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) مقامی مارکیٹ میں ڈیزل پٹرول کی قیمت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت 63 روپے اور ممبئی میں پٹرول 80 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا۔
دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمت نئے ریکارڈ پر ہے۔ ویسے دونوں ہی ایندھن تجارتی شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال 15 اکتوبر سے دونوں ایندھن کی قیمتوں کو روزانہ بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق طے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد ایک آدھ موقع کے علاوہ قیمت بڑھتے ہی رہے ہیں۔ چار بڑے شہروں میں آج دام یہ ہیں:
پٹرول (روپے فی لیٹر)
دہلی - 72.33
کولکتہ - 74. 94
ممبئی - 80.10
چنئی - 74.91
ڈیزل (فی لیٹر فی)
دہلی- 63.01
کولکتہ - 65.67
ممبئی - 67.10
چنئی - 66.44
یو این آئی،اظ 0905