image
Tuesday, Jan 21 2025 | Time 18:26 Hrs(IST)
National

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تعلق سے عوام بیدار، خدمات فراہم کرنے والوں میں ہچکچاہٹ: رپورٹ

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تعلق سے  عوام بیدار، خدمات فراہم کرنے والوں میں ہچکچاہٹ: رپورٹ

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) کے بارے میں نیٹ ہیلتھ اورآرتھرڈی لٹل (اے ڈی ایل ) کی مشترکہ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں عوام ڈیجیٹل صحت خدمات کے بارے میں کافی بیدار ہیں، لیکن خدمات فراہم کرنے والے ڈیٹا کے تحفظ اور جانچ وغیرہ کے خدشات کی وجہ سے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے میں سست ہیں ۔
’’2030 تک ہندوستان میں ایک ارب ڈیجیٹل ہیلتھ صارفین کے لئے ایک جرات مندانہ خواب ‘‘ کے عنوان سے اس سروے رپورٹ کے مطابق، 74 فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے ڈیجیٹلائزیشن سے واقف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اگرچہ بڑی کمپنیاں اندرونی ڈیجیٹل سسٹمز اور ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہیں، لیکن چھوٹی کمپنیاں ڈیجیٹلائزیشن کو سرمایہ کاری کے بجائے اضافی لاگت کے طور پر دیکھتی ہیں۔ انہیں یہ بھی خدشہ ہے کہ ڈیجیٹائزیشن سے ان کی ریگولیٹری جانچ کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔
رپورٹ میں نجی شعبے کی حفظان صحت سے متعلق کمپنیوں کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے کی فوری ضرورت کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں صارفین کے ریکارڈ کے لیے ڈیٹا کی حفاظت، اس شعبے میں کام کرنے والے اہم اداروں کو اے بی ڈی ایم کا اسٹار پرموٹر بنانے، تمام اسپتالوں اور تشخیصی مراکز کے لیے اے بی ڈی ایم کے مطابق سافٹ ویئر کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور انہیں کوالٹی ایکریڈیشن سے منسلک کرنے جیسی 10 نکاتی سفارشات کی گئی ہیں۔
بدھ کو قومی راجدھانی میں جاری نیٹ ہیلتھ-آرتھرڈی لٹل کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق، ’’ہندوستانی حفظان صحت کے ماحولیاتی نظام کے صارفین بڑے پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن کے لیے تیار ہیں۔ سروے میں، 74 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ انھیں صحت کی خدمات کے ڈیجیٹلائزیشن کےبارے میں معلوم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب ہندوستان میں حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے والے نجی اداروں کے لیےحفظان صحت کی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے اوراے بی ڈی ایم کو مربوط کرنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ رپورٹ میں ’’ڈیجیٹلائزیشن کو ہندوستانی حفظان صحت کی صنعت کے لیے ایک اہم موقع کے طور پر‘‘ شناخت کی گئی ہے۔
اے ڈی ایل کا خیال ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کی ایک مضبوط مانگ موجود ہےاور پبلک پلیئرز میں اے بی ڈی ایم کو زیادہ سے زیادہ اپنایاجارہاہے ۔ حکومت کا یہ مشن ڈیجیٹل اپنانے کے لیے ایک طاقتور محرک کے طورپر ابھر سکتا ہے۔
اے ڈی ایل کا کہنا ہے کہ اسے صارفین میں ڈیجیٹل صحت کی خدمات کے لیے اعلیٰ سطح پر قبولیت ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سروے میں شامل 150 جواب دہندگان میں سے 74 فیصد نے کہا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے ڈیجیٹلائزیشن سے واقف ہیں۔ سروے میں شامل 73 افراد کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ مفید ہیں یا مستقبل میں مفید ثابت ہوں گے۔
رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، برنیک چترن میترا، منیجنگ پارٹنر، آرتھر ڈی لٹل انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا نے کہا،’’ ہندوستانی حفظان صحت کے ماحولیاتی نظام کے صارفین بڑے پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن کے لئے تیار ہیں، لیکن بڑے کھلاڑی اندرونی ڈیجیٹل نظام اور ڈیٹا اور ڈیٹا کے تحفظ کوایک دوسرے کےساتھ مشترک کرنے سے گھبراتے ہیں۔ اسی طرح، چھوٹی اکائیاں ڈیجیٹائزیشن کو اضافی لاگت کے طور پر دیکھتی ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ اس سے ان کی ریگولیٹری جانچ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘
اے ڈی ایل کے مطابق، سروے کیے گئے 30 سے ​​زائد نجی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں میں سے، 93 فیصد نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن فائدہ مند ہے، لیکن صرف سات فیصد نے تمام آپریشنل استعمال کے معاملات میں ڈیجیٹلائزیشن کو اپنایا ہے۔
ڈیجیٹائزیشن کے فوائد کے اے ڈی ایل تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ کلاؤڈ پر مبنی حل استعمال کرکے، سروس فراہم کرنے والے اپنے کاروبار سے18 سے 36مہینے سے کم عرصہ میں اپنی لاگت نکال کراپنے کام میں منافع کے امکان میں تین سے چھ فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں۔
یواین آئی ۔ایف اے

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے کانگریس کے  ایم پی عمران  پرتاپ گڑھی کے خلاف تعزیری کارروائی پر  روک لگائی

سپریم کورٹ نے کانگریس کے ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف تعزیری کارروائی پر روک لگائی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر فرقہ وارانہ منافرت کو بڑھاوا دینے والی نظم پوسٹ کرنے کے الزام میں کسی بھی طرح کی تعزیری کارروائی پر آج روک لگا دی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔

...مزید دیکھیں
امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) جرمنی، اسپین، برازیل اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور سرکردہ رہنماؤں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ان رہنماؤں میں یوکرین کے صدر والادی میر زیلنسکی، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان،جرمن چانسلر اولاف شلز برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر ،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو،سویڈن کے وزیر اعظم ،اولف کرسٹرسن: فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب شامل ہیں۔

...مزید دیکھیں
14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کو مارے جانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ ہے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ‘‘۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی آئی تو دہلی کے کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال

بی جے پی آئی تو دہلی کے کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کچی آبادیوں اور غریبوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آتی ہے تو وہ آپ کو آسیب کی طرح نگل جائے گی۔

...مزید دیکھیں
گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے عدم تشدد اور مساوات کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے اور گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ ہے محترمہ واڈرا نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا "مہاتما گاندھی جی نہ صرف انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ہیں، بلکہ وہ پورے ہندوستان کے رہنما ہیں، جنہوں نے دنیا کو سچائی کی عظیم اقدار سے متعارف کرایا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا کیونکہ ادارے نے کووڈ-19 وبائی مرض اور صحت کے دیگر بین الاقوامی بحرانوں کو غلط طریقے سے سنبھالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او "رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ" سے آزاد رہ کر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر سخت بھاری ادائیگیوں" کی ضرورت پڑی جو چین جیسے دوسرے بڑے ممالک کی طرف سے فراہم کردہ رقوم کی نسبت غیر متناسب ہیں۔

...مزید دیکھیں
image