image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 14:52 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

100 کروڑکے کلب کی ملکہ ہیں دیپیکا پڈوکون

100 کروڑکے  کلب کی ملکہ ہیں دیپیکا پڈوکون

... سالگرہ 05 جنوری کے موقع پر .. ممبئی ،4جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ میں دیپکا پڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتاہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں شامل ہوکر اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی ہے۔
دیپکا پڈوکون کی پیدائش 05 جنوری 1986 کو ہوئی۔
دیپیکا کے والد پرکاش پڈوکون ملک کے مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی رہ چکے ہیں۔
دیپیکا نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔
2006 میں ریلیز کنڑ فلم ’’ایشوریہ‘‘ سے انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی۔
2007 میں آئی فلم’’ اوم شانتی اوم ‘‘سے دیپکا نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھ دیا۔
فرح خان کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دیپیکا نے ڈبل کردار اداکرکے ر ناظرین کو خوش کر دیا۔
اس فلم میں دیپکا کے ساتھ شاہ رخ خان تھے۔
شاہ رخ، دیپیکا کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا، ساتھ ہی فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس فلم کے لیے دیپکا کو فلم فیئر کی طرف سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
2008 میں دیپکا کی فلم ’’ بچنا اے حسینوں ‘‘ریلیز ہوئی۔
اس فلم میں دیپکا کی جوڑی رنبیر کپور کے ساتھ تھی۔
فلم باکس آفس پر اوسط کامیابی ہی حاصل کر سکی۔
اس کے بعد دیپکا کی چاندنی چوک ٹو چائنا اور کارتک كالنگ کارتک جیسی فلمیں ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکیں۔
جاری۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image