image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 19:48 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

دویا بھارتی نے اپنی رومانوی اداوں سےناظرین کو دیوانہ بنایا

دویا بھارتی نے اپنی رومانوی اداوں سےناظرین کو  دیوانہ بنایا

5 اپریل برسی کے موقع پر ممبئی. 4 اپریل (یو این آئی ) بالی ووڈ میں دویا بھارتی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانوی اداوں سےناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی تھی۔
25 فروری 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی دویا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 میں ریلیز تیلگو فلم’ بوبلي راجہ‘ سے کیا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات 1992 میں آئی راجیو رائے کی فلم ’وشواتما‘ سے کی تھی اس فلم میں ان پر فلمایا یہ نغمہ ’ سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آ گئی‘ آج بھی شائقین کے درمیان کافی مقبول ہے۔
سال 1992 میں هي دویا کی شعلہ اور شبنم، دل کا کیا قصور، دیوانہ، بلوان، دل آشنا ہے، جیسی کچھ فلمیں جلوہ گر ہوئیں جن میں فلم دیوانہ کیلئے انہیں فلم فیئر کی جانب سے ڈیبو اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
1992 سے 1993 کے درمیان دویا نے بالی ووڈ کی 14 فلموں میں کام کیا جو آج بھی نوآموز اداکارہ کے لئےایک ریکارڈ ہے۔
سال 1992 میں دویا بھارتی نے جانےمانے فلمساز ساجد ناڈياڈوالا کے ساتھ شادی کر لی لیکن شادی کے محض ایک سال کے بعد ہی پانچ اپریل 1993 کو دویا بھارتی کی عمارت سے گر کر موت ہو گئی۔
بعداز مرگ ان کی دو فلمیں رنگ اور شطرنج ریلیز ہوئیں جو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔
یو این آئی۔
س ا۔
شا پ۔
1255

image