image
Monday, Jun 1 2020 | Time 00:34 Hrs(IST)
National

پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ بڑھا: ڈوبھال

پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ بڑھا: ڈوبھال

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ سوچی سمجھی پالیسی کے تحت دہشت گردی کی پرورش کر رہا ہے لیکن بین الاقوامی ادارہ مالی کارروائی دستہ ( اے ایف اے ٹی ایف ) کے گھیرے میں آنے کے بعد سے اس پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہےمسٹر ڈوبھال نے پیر کو یہاں انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور خصوصی ورک فورسز کے سربراہان کے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجرموں کو کسی ملک کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو یہ ایک بہت بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔ کچھ ممالک کو اس میں مہارت حاصل ہے۔ پاکستان نے بھی اسے اپنی پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پر سب سے بڑا دباؤ اےایف ٹی ایف کی جانب سے پڑا ہے اور اس پر دہشت گردوں کے خلاف قدم اٹھانے کا دباؤ ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی اس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا لیکن ناگزیر وجوہات سے وہ کانفرنس میں نہیں آ سکے۔
قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق معاملات کی تحقیقات میں سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ عدلیہ انہیں بھی دیگر جرائم کی تحقیقات سے متعلق کسوٹی پر تولتي ہے۔ اس میں سب سے بڑا مسئلہ گواہ کا آتا ہے۔ ان معاملات میں گواہی دینے کی ہمت کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے اس چیلنج کا کافی حد تک سامنا کیا ہے اور اس کا نتیجہ کشمیر میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
خود کفیل ہندوستان صحیح اقدام:مودی

خود کفیل ہندوستان صحیح اقدام:مودی

نئی دہلی 31 مئی(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی محاذ پر حکومت کے ذریعہ حال ہی میں کئے گئے فیصلوں کو صحیح سمت میں اٹھایاگیا اقدام قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اس سے دیہی علاقوں میں صنعتی کام بڑھیں گے اور مقامی مصنوعات کو فروغ ملے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح 47.76 فیصد

ملک میں کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح 47.76 فیصد

نئی دہلی، 31 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4،614 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اب تک کل 86،983 افراد صحت مند ہو چکے ہیں اور یہ شرح بڑھ کر 47.76 فیصد ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  کورونا وائرس  کے ایک دن میں سب سے زیادہ  8000 نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 8000 نئے کیسز

نئی دہلی،31 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے اور ایک دن میں سب سے زیادہ (8380 )نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں مزید 193 افراد کی موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 60لاکھ سے زیادہ، 3.69لاکھ لوگو ں کی موت

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 60لاکھ سے زیادہ، 3.69لاکھ لوگو ں کی موت

بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 31مئی (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں
24 مارچ سے ملک میں بڑی تبدیلی  آئی: کانگریس

24 مارچ سے ملک میں بڑی تبدیلی آئی: کانگریس

نئی دہلی، 31 مئی (یواین آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کی حکومت کی جانب سے 24 مارچ کو نفاذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں نے بھائی چارے کی ایسی کئی مثالیں پیش کئے ہیں جن سے مودی حکومت کا ایجنڈا ہی بدل گیا اورملک نئی راہ پرچل پڑا۔

...مزید دیکھیں
متنازعہ حقائق کی سماعت آرٹیکل 226کے تحت نہیں:  دہلی ہائی کورٹ

متنازعہ حقائق کی سماعت آرٹیکل 226کے تحت نہیں: دہلی ہائی کورٹ

نئی دہلی، 31مئی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے لاک ڈاون کی مدت کی تنخواہ دینے سے متعلق سے سرکاری نوٹفکیشن پر عمل سے متعلق ایک عرضی کو حقائق کے متنازعہ سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے نپٹارہ کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image