NationalPosted at: Feb 26 2020 8:29PM ڈوبھال نے شاہ کو فساد زدہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا
نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے دارالحکومت نئی دہلی کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سےملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔
مسٹر ڈوبھال نے بدھ کی دوپہر کے بعد دہلی کے شمال مشرقی ضلع کے فساد سے متاثر علاقے کا دورہ کیا اور انہوں نے وہاں کے عوام سے بات چیت کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ دہلی پولیس کے اعلی افسر ان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کچھ علاقوں کی سڑکوں پر پیدل مارچ کرکے حالات کا جائزہ لیا ۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مسٹر ڈوبھال اپنے دورے کے بعد مسٹر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں تشدد کے واقعات کے بارے میں اور فساد زدہ علاقوں کے تازہ حالات کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور امن بحال کرنے کے لیےمقامی افرادسے بات چیت کی ہے۔
مسٹر شاہ نے مسٹر ڈوبھال کی باتوں کو سنجیدگی سے سنا ہے اور اس معاملے پر غوروخوض کیا۔
یو این آئی،ایم اے۔