OthersPosted at: Jan 12 2019 11:48PM مشہور خطاط وماہر ادیب ڈاکٹر ریحان انصاری کا انتقال
بھیونڈی،12جنوری (یو این آئی) ممبئی کی ممتاز تعلیمی اور تحریکی شخصیت مشہور خطاط اور ماہر ادیب ڈاکٹر ریحان انصاری کا 55سال کی عمر میں سنیچر کی شام دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
دل کا دورہ پڑنے پر انہیں آنافاناً تھانے کےہوریجن اسپتال لے جایاگیا جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانس لی۔
پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
نماز جنازہ ہندوستانی مسجد میں سنیچر کی گیارہ بجے بھیونڈی میں ادا کی گئی۔تدفین بھوسار محلہ قبرستان میں عمل میں آئی۔
مرحوم فی الحال اردو رسم الخط اور فن خطاطی پر پی ایچ ڈی کررہے تھے۔
شانتی نگر بھیونڈی میں ان کا مطب تھا، جہاں گزشتہ ۲۷ سالوں سے خدمت خلق کررہےتھے۔
یو این آئی۔ سلام