OthersPosted at: Mar 21 2018 10:32AM نیرو مودی کے خلاف ڈی آر آئی نے مقدمہ درج کیا
ممبئی، 21 مارچ (یواین آئی) ممبئی کی ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی) گھوٹالے میں مفرور تاجر نیرومودی کے خلاف 890 کروڑ کے ہیروں کو اسپیشل اکنامک زون (سیز) کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں غلط طریقے سے لانے کا معاملہ درج کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بيان میں کہا کہ نیرو مودی گروپ کی راجستھان کے جے پور اور گجرات کے سورت میں واقع کمپنیوں’فائر اسٹار انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ‘ اور ’فائر اسٹار ڈائمنڈ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کی سیز یونٹس پرچارج فیس سے مستثنیٰ ہیروں / موتیوں کو غلط ڈھنگ سے لانے کا معاملہ درج کیا ہے۔ ہیروں، موتيوں و دیگر زیورات کا امپورٹ و ایکسپورٹ کا کاروبار کرنے والی نیرو مودی کی ان کمپنیوں کی یہ فیکٹریاں اسپیشل اكنامك زون میں آتی ہیں جس میں ان کےبرآمد ات پر کوئی فیس نہیں لگتی۔
ڈی آر آئی کی تحقیقات کے مطابق ان کی کمپنی کی سیز یونٹوں کے ہیروں / موتیوں کے بتائے گئےاسٹاک ویلیو میں فرق پایا گیا ہے۔ اس سے صاف ہو گیا کہ گھریلو چارجز علاقہ میں کچھ اسٹاک کو غیر قانونی طریقےسے لایا گیا ہے۔ڈی آر آئی کے مطابق دستیاب دستاویزات کی جانچ سے پتہ چلا کہ 890 کروڑ کے مال پر لگنے والے 52 کروڑ کی فیس سے بچنے کے لئے اسے سیز یونٹ کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں لایا گیا۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور دیگر انکوائری ایجنسیاں 13،500 کروڑ روپے کے پی این بی گھوٹالے میں نیرو مودی، ان کی کمپنی گروپوں، کاروباری پارٹنروں کی تحقیقات کررہی ہیں۔
یو این آئی،اظ