image
Friday, Sep 29 2023 | Time 18:22 Hrs(IST)
National

گجرات میں 478کروڑ روپے کے منشیات ضبط

گجرات میں 478کروڑ روپے کے منشیات ضبط

نئی دہلی،30نومبر(یو این آئی) گجرات میں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے وروڈرا میں 478کروڑ روپے رقم کے منشیات ضبط کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسے انتخاب کے لئے پیسہ اور منشیات کے اثر سے آزاد رکھنے کے لئے کی گئی مسلسل کڑی چوکسی کا نتیجہ بتایا ہے۔
کمیشن کی بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق گزشتہ انتخاب کے مقابلے اس بار ضبطی کے معاملوں میں 28گنا اضافہ ہوا ہے اس بار 29نومبر تک گجرات میں 27.7کروڑ روپے نقد،14.88کروڑ روپے کی کل تخمینی رقم کی کل4.12لاکھ لیٹر شراب، 15.79کروڑ روپے کی قیمتی دھاتیں، 171.24کروڑ روپے کو مفت بانٹنے کا سامان اور وڑودرا کی ضبط کے تحت 61.96کروڑ روپے کے منشیات ضبط کئے گئے ہیں۔
کمیشن کے مطابق گجرات اسمبلی انتخاب کے درمیان مختلف ایجنسیوں کے ذریعے سے اس کی ٹھوس اسکیم، تفصیلی جائزہ اور انتخابی خرچہ کی نگرانی کے اس بار بہت اچھے نتیجے آئے ہیں اور انتخاب سے پہلے ریکا ڈرقم،
منشیات اور دوسری چیزیں ضبط کی گئی ہیں۔
کمیشن نے بتایا کہ اسی طریقے سے گجرات میں انسداددہشت گردی سکواڈ(اے ٹی ایس) کے افسروں کی قیادت میں ایک ٹیم نے وڑودرا دیہی اور وڑودرا شہر میں مہم کے درمیان بڑی تعداد میں منشیات کی کھیپ پکڑی ہے۔ٹیم نے میفی ڈرون بنانے والی دو اکائیوں کا پتہ لگا کر143کلو گرام سینتھیٹک ڈرگ ضبط کی ہے جس کی قیمت 478کروڑ روپے ہے۔احمد آباد کے اے ٹی ایس پولیس اسٹیشن میں درج اس معاملے میں انسداد منشیات قانون کی دفعات لگائی گئی ہیں اور جانچ پڑتال کی مہم جاری ہے۔
کمیشن نے کہا کہ گجرات میں 2017اسمبلی انتخاب کے درمیان 27.21کروڑ روپے کی ضبطی کی گئی تھی۔ اس بار 29نومبر تک کی گئی ضبطی 290.24کروڑ روپے(وڑودرا میں کی گئی ضبطی کو چھوڑ کر) کی گئی ہے جو گزشتہ انتخاب کے مقا بلے میں 10گنا سے زیادہ ہے۔
یو این آئی۔ خ س۔ ع ا۔

خاص خبریں
پاکستان کے بلوچستان میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

پاکستان کے بلوچستان میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

اسلام آباد، 29 ستمبر ( یو این آئی , ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک مذہبی جلوس میں زور دار بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے پولیس اور راحت رساں حکام نے بتایا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کورا خان میں مسجد کے قریب دھماکے میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایک سینئر پولیس افسر بھی جاں بحق ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے

مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو صبح 10 بجے یہاں بھارت منڈپم میں ملک کے خواہش مند بلاکس کے لئے ایک ہفتہ چلنے والے خصوصی پروگرام 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

بھوپال، 29 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع کے کالاپیپل میں کانگریس کی طرف سے نکالی جا رہی جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی نشانہ بازی کی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک  چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستان کی نشانہ بازی کی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا

ہانگزو، 29 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی نشانہ بازوں نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔

...مزید دیکھیں
بلوچستان میں  مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

مستونگ (بلوچستان)، 29 ستمبر (یو این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ہونے والے ’خود کش دھماکے‘ میں ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 52 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری،جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے دوگنی تیز: اوپن سگنل رپورٹ

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری،جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے دوگنی تیز: اوپن سگنل رپورٹ

نئی دہلی، 29 ستمبر،(یو این آئی)کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے ہندوستان کے کرکٹ اسٹیڈیموں میں جہاں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ہونے جا رہا ہے، ریلائنس جیو کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار ایئرٹیل سے دوگنی اور ووڈا فون آئیڈیا کے مقابلے 3.5 گنا تیز ہے اوپن سگنل کی رپورٹ کے مطابق جیو نے ہندوستانی کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ناپی گئی ڈاؤن لوڈ کی اسپیڈ نے بازی ماری۔

...مزید دیکھیں
سوچھتا ہی سیوا مہم عوامی تحریک بن گئی

سوچھتا ہی سیوا مہم عوامی تحریک بن گئی

یکم اکتوبر کو ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے ساتھ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی – وزیر اعظم کی ایک گھنٹے کے لیے شہریوں کی قیادت میں ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ کی اپیل
نئی دہلی ، 29ستمبر(یواین آئی)ملک اس وقت اجتماعی طور پر اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2023 کی مہم کے ساتھ صفائی کا پندرہ روزہ تہوار منا رہا ہے جس کا موضوع ’کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان‘ ہے، اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھتا کے نعرے سے متاثر ہو کر، اب تک، گزشتہ 14 دنوں میں ملک گیر مہم میں 32 کروڑ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا ہے، جبکہ اوسطاً روزانہ تقریباً 2.3 کروڑ لوگوں نے شرکت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کے بلوچستان میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

پاکستان کے بلوچستان میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

29 Sep 2023 | 6:15 PM

اسلام آباد، 29 ستمبر ( یو این آئی ۔ ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک مذہبی جلوس میں زور دار بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے پولیس اور راحت رساں حکام نے بتایا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کورا خان میں مسجد کے قریب دھماکے میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایک سینئر پولیس افسر بھی جاں بحق ہوگیا۔

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

29 Sep 2023 | 10:28 AM

ممبئی، 29 ستمبر (یو این آئی) رشی کیش مکھرجی بالی وڈ کے ایسے ’اسٹار میکر‘ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں جن کا دھرمیندر، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، امول پالیکر، جیہ بھادوڑی جیسے فلمی ستاروں کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

مدھیہ پردیش کو اسمارٹ سٹی کانکلیو میں بہترین ریاست کا ایوارڈ ملا

27 Sep 2023 | 4:18 PM

اندور، 27 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور میں آج منعقدہ 'انڈیا اسمارٹ سٹیز کانکلیو 2023' میں صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کو بہترین ریاستی ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں
image