OthersPosted at: Nov 30 2022 2:02PM ریئر ایڈمرل گروچرن نے مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی
وشاکھاپٹنم، 30 نومبر (یو این آئی) ریئر ایڈمرل گروچرن سنگھ نے ریئر ایڈمرل سنجے بھلا سے مشرقی بحریہ کمان (ای این سی) کی سوارڈ آرم، مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی یہاں بحریہ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منگل کو نیول ڈاکیارڈ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ’ گارڈ آف چینج ‘ پر وگرام منعقد ہوا ریئر ایڈمرل گروچرن سنگھ کو یکم جولائی 1990 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا کیا تھا اور وہ گنری اور میزائل وارفیئر کے ماہر ہیں۔
فلیگ آفیسر باوقار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن ؛ نیول وار کالج، گوا اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں ۔
یواین آئی۔ م س