image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 12:14 Hrs(IST)
National

ہندوستانی تھیئٹر کی مشہور شخصیت ابراہیم القاضی کا انتقال,مودی کا اظہار رنج وغم

ہندوستانی تھیئٹر کی مشہور شخصیت ابراہیم القاضی کا انتقال,مودی کا اظہار رنج وغم

نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئي) ہندوستانی تھیئٹر کی شہرہ آفاق شخصیت ابراہیم القاضی طویل علالت کے بعد منگل کی سہ پہر کو یہاں کے پرائیویٹ اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے وہ 95 سال کے تھے اور برسوں سے الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا فیصل القاضی اور بیٹی امل الآنا ہیں۔
مسٹر ابراہیم القاضی کی بیٹی اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی صدر رہنے والی امل نے یو این آئی کو بتایا کہ ان کے والد کی وفات سہ پہر تقریبا پونے تین بجے ہوئی۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ آخری رسومات کی خصوصی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائریکٹر سریش شرما اور سابق ​​ڈائریکٹر دیویندر راج انکور، ستیش آنند، رویندر ترپاٹھی سمیت متعدد فنکاروں اور تھیئٹر کے نقادوں نے مسٹر القاضی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ وہ ہندوستانی تھیئٹر کو عالمی سطح پر لے آئے اور اسے اپنی الگ شناخت عطا کی۔
نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے سابق ​​ڈائریکٹر اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ابراہیم القاضی ملک کے ان فنکاروں میں شامل تھے جنھوں نے آزادی کے بعد ہندوستانی تھیئٹر کو ایک نئی سمت عطاکی ہے۔ ان کی موت کے ساتھ ہی تھیٹر کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وہ 1962 سے 1977 تک نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائریکٹر رہے۔
18 اکتوبر 1925 کو پونے میں پیدا ہونے والے مسٹر ابراہیم القاضی ہمہ جہت آدمی تھے اور ان کی شہرت نہ صرف تھیئٹر میں تھی بلکہ وہ ایک مشہور فوٹوگرافر، مصور اور فن کے نمونہ کار بھی تھے۔ 'اندھا یگ' ، 'آشاڑھ کا ایک دن' اور 'تغلق' جیسے ڈراموں کی یادگار ہدایتکاری کے لئے تھیئٹرکی دنیا میں مشہور ابراہیم القاضی نے لندن کی رائل اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ اس سے پہلے ان کی تعلیم پونے کے سینٹ ونسنٹ ہائی اسکول اور ممبئی کے سینٹ زاویئرس کالج میں ہوئی تھی۔ وہ عربی، انگریزی، مراٹھی اور گجراتی زبانوں کے ماہر تھے۔ انہوں نے آزادی کے بعد جدید تھیٹر کو جنم دیا۔
مسٹر ابراہیم القاضی سے اوم شیوپوری، نصیرالدین شاہ، اوم پوری، وجئے مہتا، منوہر سنگھ، اترا باورکر اور روہنی ہٹنگڑی جیسے فنکاروں نے تربیت پائی۔ انہیں 1962 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور بعد میں انہیں اکیڈمی کے اعلیٰ ترین اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو جدید ہندوستانی تھیٹر کی اہم شخصیت ابراہیم الکاجی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پورے ملک میں تھیٹر کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے مسٹر الکاجی کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر الکاجی نے تھیٹر کو مقبول بنایا اوراسے ملک میں پھیلایا۔ اس کے لئے وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’’مسٹر الکاجی نے آرٹ اور ثقافت کے شعبہ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ ہواہے اور میں غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔ ایشور ان کی روح کو شانتی دے۔
یو این آئی۔ م ش۔ ع ا۔ 1940

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ آنے والے مہینوں میں مغربی افریقی ملک نائجر سے 1000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے۔

...مزید دیکھیں
روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ

روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 20 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ نے روسی صحافی ایریمن کی پراسرار موت کے واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image