NationalPosted at: Jun 18 2018 10:14PM کچھ برس تک سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت رہے گا ہندستان: جیٹلی
نئی دہلی،18جون (یو این آئی)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہاکہ ہندستان ابھی دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہے اور آئندہ کچھ برسوں تک یہی رجحان جاری رہے گا۔
مسٹر جیٹلی نے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ 2017-18کی آخری سہ ماہی میں ہندستان کی ترقی کی شرح 7.7فیصد رہی ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والی اہم معیشت ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سابق وزیر خزانہ کے اندازہ کے مطابق نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی نافذ ہونے کے پیش نظر دوفیصدی کی کمی نہیں آئی ہے اور نہ ہی ہندستان غریبی میں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی ، جی ایس ٹی کے نافذ ہونے، انسولوینسی اینڈ بینک کرپسی کوڈکے نفاذ وغیرہ کی وجہ سے دو سہ ماہی تک کچھ چیلنج تھے۔ جن لوگوں نے جی ڈی پی میں دو فیصد کی کمی آنے کا اندازہ ظاہر کیا وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا نام لئے بغیر آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مودی حکومت سے پہلے کی حکومت کو اندیشہ تھا کہ ہندستان غریبی میں چلا جائے گا۔ مودی حکومت نے تمام ہندستانیوں کو دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت کا حصہ بنایا ہے اور اس رجحان کے برسوں تک قائم رہنے کا اندازہ ہے۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 2020